افغان طالبان قائد ملا اختر منصور زندہ اور صحیح سلامت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-07

افغان طالبان قائد ملا اختر منصور زندہ اور صحیح سلامت

اسلام آباد
آئی اے این ایس
افغان طالبان قائد ملا اختر منصور نے ایک آڈیو پیام میں کہا کہ وہ زندہ ہیں اور صحیح سلامت ہیں ۔ قبل ازیں افغان عہدیداروں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان میں ایک جھڑپ کے دوران ملا اختر منصور ہلاک ہوگئے ہیں ۔ ژنہوا نے منصور کے آڈیو کے پیام کے حوالے سے بتایا کہ یہ محض افواہیں ہیں اور حقیقت سے ان کا کوئی سروکار نہیں ۔ نہ تو میں پاکستان کے کچک علاقہ میں زخمی ہوا اور نہ ہی داخلی لڑائی کے دوران ہلاک ہوا۔ دشمنوں نے یہ افواہ پھیلائی ہے جس کا مقصد یہ دعویٰ کرنا ہے کہ طالبان میں اختلافات کے نتیجہ میں داخلی لڑائی شروع ہوچکی ہے ۔ منصور نے پشتو زبان میں صاف الفاظ میں کہا کہ آپ سب کو تیقن دیتا ہوں کہ نہ تو داخلی لڑائی اور نہ ہی فائرنگ کے تبادلہ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ۔ افغانستان کے اول نائب صدر کے ترجمان سلطان فیضی نے دو روز قبل کہا تھا کہ منصور پاکستانی صوبہ بلو چستان میں ایک جھڑپ کے دوران زخمی ہوگئے اور بعد ازاں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ فیضی نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ملا منصور کچک علاقہ میں طالبان کمانڈر کے ایک اجلاس کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہوئے تھے ۔ افغان چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ افغان حکومت طالبان گروہ کے قائد ملا اختر منصور کے زخمی ہونے کی توثیق کرتی ہے ۔ ہم یہ بتانے کے موقف میں نہیں ہیں کہ وہ زندہ ہیں یا ہلاک ہوگئے ۔ فوری طور پر اس آڈیو کے حقیقی ہونے کی توثیق نہ ہوسکی۔ طالبان قائد نے آڈیو پیام میں کہا کہ اس کا مقصد آپ کو یہ تیقن دینا ہے کہ میں زندگہ صحیح سلامت ہوں ۔ یہ ہمارے دشمنوں کا پروپیگنڈہ ہے جو مسلمانوں کی کامیابیوں اور حصولیابیوں کو برداشت نہیں کرسکتے ۔ ہمارے دشمن مسلمانوں اور مجاہدین کے درمیان اتفرا تفری کا ماحول پیدا کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس پیام کے ریکارڈنگ کے حق مین نہیں تھے تاہم دیگر طالبان قائدین نے ان پر زور دیا کہ دشمنوں کی افواہوں کو غلط قرار دینے کے لئے یہ عمل ضروری ہے ۔ نہ صرف میں صحیح سلامت ہوں بلکہ میرے دیگر ساتھی بھی صحیح سلامت ہیں۔ میں ان کے ساتھ ہوں اور میں کچلک میں نہیں تھا۔

Not dead yet: Taliban leader Mansoor 'releases audio to prove he's still alive'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں