رنگاریڈی سے تلگو دیشم غائب ہو جائے گی - کے ٹی آر کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-17

رنگاریڈی سے تلگو دیشم غائب ہو جائے گی - کے ٹی آر کا دعویٰ

حیدرآباد
اعتماد نیوز
وزیر پنچایت راج و آئی ٹی تارک راما راؤ نے کہاہے کہ ضلع رنگا ریڈی سے تلگو دیشم پارٹی خالی ہورہی ہے ۔ میٹر چل میں مختلف جماعتوں کے سرپنچس، ایم پی ٹی سیز اور کارکنوں نے آج تارک راما راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر وزیر پنچایت راج نے کہا کہ ضلع رنگا ریڈی کے میٹر چل اور شاہ میر پیٹ منڈلوں سے تلگو دیشم خالی ہوگئی ہے ۔ عنقریب ضلع رنگا ریڈی سے تلگو دیشم غائب ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تلگو دیشم پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کی پارٹی ہے اس لئے اس پارٹی کے قائدین و کارکن آندھرا کی پارٹی میں گھٹن محسوس کررہے ہیں ۔ اب تک سینکڑوں تلگو دیشم کے کارکنوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ ریاست کے عوام کا بھی یہی احساس ہے کہ تلگو دیشم آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والی پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کا ہائی کمان تلنگانہ کے ہر گاؤں میں موجود ہے ۔ اس موقع پر تارک راما راؤ نے حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کاہ کہ معمر ین، بیواؤں اور معذورین کے وظائف کی تقسیم میں تلنگانہ ریاست ملک بھر میں پہلے مقام پر ہے ۔ ریاستی حکومت، ان وظائف پر سالانہ4400کروڑ روپے خرچ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غریب خاندان کے ہر ایک فرد کو فی کس 6کلو چاول راشن میں تقسیم کیاجارہا ہے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ویلیفیر ہاسٹلس میں بھی باریک چاول سربراہ کرنے کی اسکیم شروع کی ۔ ایس سی، ایس ٹی طبقات کی لڑکیوں کی شادی کے لئے کلیان لکشمی اور مسلم لڑکیوں کی شادی کے لئے شادی مبارک اسکیم کو شروع کیا گیا۔


TDP Will Be Wiped Out Of Ranga Reddy Dist: KTR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں