سری لنکا نے مزید 4 ٹامل ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-23

سری لنکا نے مزید 4 ٹامل ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

رامیشورم، چینائی
پی ٹی آئی
ٹاملناڈو کے علاقہ رامیشورم سے تعلق رکھنے والے چار ماہی گیروں کو کچا تیوا سمندری علاقہ میں سری لنکا کی بحری فورسس نے گرفتار کرلیا۔ جاریہ ماہ اس طرح کایہ تیسرا واقعہ ہے جس میں ہندوستانی ماہی گیروں کو سری لنکا کی فورسس نے گرفتار کرلیا۔ تازہ گرفتاریاں چیف منسٹر ٹاملناڈو مس جیہہ لیتا کی جانب سے ٹامل ماہی گیروں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک عوامی مکتوب روانہ کرنے کے دو دن بعد عمل میں آئی ہیں ۔ محکمہ سمکیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ سری لنکا کی بحریہ کے سپاہیوں نے کل رات ہندوستانی ماہی گیروں کی کشتیوں کا گھیراؤ کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔ محکمہ سمکیات کے اسسٹنٹ ڈائرکٹرس گوپی ناتھ اور سیکر نے بتایا کہ رامیشورم ، منڈا پم اور جگاتھا پٹی نم سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں نے اپنے میکانئزڈ کشتیوں کے ذریعہ کچا تیو میں مچھلیاں پکڑنے گئے تھے کہ لنکا کی بحریہ نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لنکائی بحریہ کے سپاہیوں نے کئی ماہی گیری جالوں کو بھی تباہ کردیا۔ جس سے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گئے ماہی گیروں کی اکثریت خالی ہاتھ لوٹ آئی ۔ اسی دوران چیف منسٹر ٹاملناڈوجیہ للیتا نے وزیر اعظم سے آج 47ٹامل ماہی گیروں اور ان کی57کشتیوں کی فوری رہائی کے لئے شخصی مدافعت کرنے کی اپیل کی ۔ مودی کو روانہ کردہ ایک نیم سرکاری مکتوب میں چیف منسٹر ٹاملناڈو نے وزارت خارجہ سے اپیل کی کہ اس معاملہ کو سری لنکا کے حکام کے ساتھ سختی سے پیش کیاجائے تاکہ ٹامل ماہی گیر اور ان کی کشتیوں کو واپس لایاجاسکے ۔

Sri Lankan navy arrests 4 Tamil Nadu fishermen

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں