دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہی پاکستان سے بات چیت کا احیا - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-16

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہی پاکستان سے بات چیت کا احیا - وزیراعظم مودی

کوچی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا احیاء تاریخ کا رخ موڑنے کی ایک کوشش ہے تاکہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھائے جائیں ۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پڑوسی ملک کے اقدامات میں سنجیدگی کا پیمانہ دہشت گردی کے خلاف اس کے اقدامات ہوں گے ۔ مودی نے دعویٰ کیاکہ ہندوستان اپنی سلامتی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا کیونکہ اسے کئی چیلنجس کا سامنا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ پر ہندوستان کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال کرنے کی کوشش اس لئے کررہے ہیں تاکہ تاریخ کو بدلنے کی کوشش کی جائے اور دہشت گردی کا خاتمہ کیاجاسکے ۔ پڑوسی ملک کے ساتھ پر امن تعلقات قائم کرنے کا مقصد علاقہ میں خوشحالی اور استحکام لانے کے لئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس راستہ میں کئی رکاوٹیں اور چیلنجس درپیش ہیں ، لیکن ہم یہ کوشش اس لئے کررہے ہیں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے ۔ ہم ان کے تعلقات کی بحالی میں اداروں کی جانچ کریں گے ، اس لئے ہم نے قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر بات چیت شروع کی تاکہ سلامتی کے ماہرین ایک دوسرے سے روبرو ہوسکین ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہماری سلامتی سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور دہشت گردی کے خلاف ان کے عہد کی پابندی پر نظر رکھیں گے ۔ مودی کا یہ تبصرہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب کہ گزشتہ ہفتہ ہی دونوں ممالک نے جامع بات چیت کا احیاء کرنے سے اتفاق کیا۔ یہ شروعات30نومبر کو پیرس میں ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر نریندر مودی کی اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات کے ساتھ ہوئی ۔ قومی دارالحکومت کے باہر پہلی مرتبہ فوج کے تینوں شعبوں کے کمانڈروں کی مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے غیر ضروری نیو کلیر پھیلاؤ اور فوج کو عصری بنانے کے لئے اندھا دھند اقدامات پر خبر دار کیا اور کہا کہ ہمارا پڑوسی ہمارے مستقبل کے لئے او دنیا میں ہمارے مقام کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے لیکن ہمارا پڑوسی میں سیکوریٹی سے متعلق کئی چیالنجس ہیں ۔ ہم نے دیکھا کہ دہشت گردی ، جنگ بندی کی خلاف ورزی ، اندھا دھند نیو کلیر پھیلاؤ جیسے خطرات مسلسل برقرار ہیں اور وہاں فوج کو عصری بنانے پر بھی غیر ضروری توجہ دی جارہی ہے ۔ مغربی ایشیا میں عدم استحکام اب اور بھی بڑھتا جارہا ہے ۔ہمارے علاقہ میں غیر یقینی سیاسی تبدیلیاں بھی پیش آرہی ہیں، جس کی وجہ سے داخلی جھگڑے بڑھ رہے ہیں اور ادارے کمزور ہورہے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ ہندوستان، چین کے ساتھ مکمل تعلقات بحال اور بہتر رکھنا چاہتا ہے۔ سرحدوں پر باہمی مفاہمت کے ذریعہ امن قائم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہندستان اور چین تعلقات کو تعمیری رکھنا چاہتے ہیں ۔

Resumption of talks with Pakistan is to try and turn course of history, says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں