صدر جمہوریہ کو امریکی ادارہ کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-18

صدر جمہوریہ کو امریکی ادارہ کی جانب سے بین الاقوامی ایوارڈ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج حکومت میں کھلی ایجادات میں اضافہ کرنے کی ضرورت پر زیادہ زو ر دیا تاکہ شہریوں کی بہتر خدمات انجام دی جاسکیں ۔ ملک کے اعلیٰ ترین دفتر سے غیر معمولی اختراعی پروگرامس شروع کرنے پر پرنب مکرجی کو بین الاقوامی قائد( گلوبل لیڈر) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے کہا کہ کھلی ایجادات مستقبل پر مرکوز طریقہ کار ہے کیونکہ اس کے تحت کسی بھی ادارہ میں اندرونی یا بیرونی تمام ذرائع سے معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ یہ سرکاری اداروں کے لئے بے حد ضروری ہے کیونکہ انہیں شہریوں کی خدمت کی ذمہ داری تفویض کی جاتی ہے ۔ پرنب مکرجی نے کہا کہ اعداد و شمار کو نجی زندگی پر سمجھوتہ کیے بغیر عوام کے سامنے پیش کرنے سے شفافیت کو فروغ حاصل ہوتا ہے، ایجادات کو بڑھاوا ملتا ہے اور شہریوں کے مسائل کی موثر یکسوئی کے نئے راستے سامنے آتے ہیں ۔ امریکہ کے یو سی برکلی ۔ ایچ اے اے ایس اسکول آف بزنس واقع کیلی فورنیا کی جانب سے پرنب مکرجی کو راشٹرپتی بھون میںOutstandig Global Leader in Open Innovationایوارڈ پیش کئے جانے کے بعد انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

Garwood award for ‘outstanding global leader in open innovation’ presented to president mukherjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں