نریندر مودی کے ساتھ ملاقات خوشگوار رہی - نواز شریف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-02

نریندر مودی کے ساتھ ملاقات خوشگوار رہی - نواز شریف

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی میڈیا نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے ہندستانی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پیرس میں مختصرملاقات پر مثبت ر د عمل ظاہر کیا ہے اور اسے برف پگھلانے کے اقدام سے تعبیر کیا جو تناؤ کو کم کرنے کا سبب بنے گی ۔ دونوں قائدین نے پیرس میں ایک دوسرے کو ایک ہی چھت تلے پانے کے بعد غیر متعینہ ملاقات کی اور مختصر بات چیت کی ۔ شریف نے بعد ازاں میڈیا کو بتایا کہ بات چیت اچھی رہی ہے ۔ اخبار ڈان نے رپورٹ دی کہ مودی نے نواز شریف کو تنہا پاکر ان سے ملاقات کی ۔ وہ خون ان کے پاس چل کر گئے اور دونوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور مختصر بات چیت کے لئے بیٹھ گئے ۔ ٹیلی ویژن چینلوں نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس ملاقات سے بات چیت کا راستہ کھلنا چاہئے ۔ دونوں لیڈروں کی ملاقات کل ماحولیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس کے باہر لاونج میں ہوئی، ایک دوسرے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ساتھ ساتھ بیٹھے ۔ پاکستانی کابینہ نے واضح کیا کہ دونوں لیڈروں کی ملاقات سے آگے بات چیت کا راستہ کھلا ہے۔ پاکستان کے اخبار ڈان نے لیڈ پاکستان کے چیف توقیر شیخ کے حوالے سے بتایا کہ دونوں لیڈروں کی میٹنگ اس لئے ہوئی کہ دونوں اسے زیادہ وقت تک ملتوی نہیں کرسکتے تھے ۔ اس کے علاوہ چند خیر خواہ بھی چاہتے تھے کہ دونوں کی ملاقات ہو۔ دونوں لیڈران ایک دوسرے کے ساتھ صرف دو منٹ رہے اور ان کے درمیان کسی خاص موضوع پر بات چیت نہیں ہوسکی ۔ یہ ملاقات کافی اچھی رہی ۔ دونوں لیڈروں کی ملاقات اس سے پہلے روس کے اوفا شہر میں ہوئی تھی اور اس میٹنگ میں ایک دوسرے کے قومی سلامتی مشیر کی سطح کے مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا ۔ لیکن یہ مذاکرات ملتوی کردئیے گئے تھے اور اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی برقرار تھی۔

Pakistan media reacts positively over Narendra Modi- Nawaz Sharif meeting in Paris

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں