ماحولیاتی کانفرنس - اوباما اور مودی کا ٹھوس معاہدہ پر زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-10

ماحولیاتی کانفرنس - اوباما اور مودی کا ٹھوس معاہدہ پر زور

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی صدر بارک اوباما اور وزیرا عظم نریندر مودی نے ایک ٹیلی فون گفتگو کے دوران اس ہفتہ طاقتور موسم کی تبدیلی معاہدہ کے حصول کے لئے اپنے شخصی وعدہ پر زور دیا ۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بات کہی ۔ اوباما نے پیرس میں جاری فریقین کی کانفرنس پر غوروخوض کے لئے مودی کے ساتھ فون پر بات چیت کی جس کے دوران وزیر اعظم نے بھی گزشتہ ہفتہ کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعہ میں انسانی جانوں کے اتلاف کے لئے اظہار تعزیت کیا۔ دونوں قائدین نے اس ہفتہ موسم کی تبدیلی کے ایک ٹھوس معاہدہ کے حصول کے لئے اپنے شخصی وعدہ پر زور دیا اور کہا کہ ایک کامیاب نتیجہ کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا ہمارے ممالک کے مفاد میں ہے ۔ وائٹ ہاؤس نے کل اجلاس میں پڑھ کر سنائے جانے والے ایک بیان میں یہ بات کہی۔ صدر نے امریکی عوام کی جانب سے گزشتہ ہفتہ سان برنارڈینو فائرنگ میں انسانی جانوں کے نقصان کے لئے وزیر اعظم مودی کے اظہا ر تعزیت کو قبول کیا ۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بات کہی ۔ ایک دن قبل اوباما نے اپنے برازیل کے ہم منصب کے ساتھ بات چیت کی تھی ۔ وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنسٹ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ امریکی صدر، پیرس میں تبدیلیوں کے بعد مختلف ممالک کے ساتھ قریبی رابطہ میں ہیں جہاں زائد از180ممالک موسم کی تبدیلی پر ایک معاہدہ کو قطعیت دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ میں آپ سے کہہ سکتا ہوں کہ آج صبح امریکی صدر نے ہندوستانی وزیر اعظم مود ی کو ایک ٹیلی فون کیا تاکہ جاریہ مذاکرات پر بات چیت کی جاسکے ، میں پیش قیاسی کرتا ہوں کہ اس ہفتہ مذاکرات جاری رہیں گے، اوباما دیگر عالمی قائدین کے ساتھ رابطہ میں ہوں گے اور مزید کہا کہ اوباما مذاکرات کے موقف کے تعلق سے پیرس میں اپنی ٹیم سے مستقل تازہ ترین اطلاعات حاصل کررہے ہیں۔ اوباما نے موسم کی تبدیلی کانفرنس کے موقع پر مودی سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی تھی ۔ ارنسٹ نے کہا کہ امریکی صدرکو پیرس سمٹ کی کامیابی کی امید ہے ۔ یہ بات ابتداء میں انہوں نے اس وقت کہی تھی جب وہ گزشتہ ہفتہ پیرس میں تھے ۔ جو پیرس مذاکرات کے تعلق سے پیشگی طور پر اس کانفرنس کی کامیابی کی امید کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کا ربن کی آلودگی میں کمی کے لیے خاطر خواہ وعدے کرتے ہوئے متحرک ہوگئی ہے ۔

President Obama calls PM Modi, discusses Paris climate conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں