حریت کانفرنس قائدین کے تعلق سے پالیسی نہیں بدلی ہے - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-13

حریت کانفرنس قائدین کے تعلق سے پالیسی نہیں بدلی ہے - پاکستان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسطنے آج کہا ہے کہ حریت قائدین کے تعلق سے پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کیونکہ وہ کشمیریوں کے آواز کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر رکاوٹیں بھی آئیں تو بات چیت کا عمل نہیں رکے گا ۔ ایک دن قبل ہی پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اعلان کیا تھا کہ دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریز کا ایک اجلاس اگلے مہینہ ہوگا جس میں حال میں ہی اعلان کردہ جامع باہمی مذاکرات کی تفصیلات طئے کی جائیں گی ۔ توقع ہے کہ یہ میٹنگ دہلی میں ہوگی۔ عبدالباسط نے آج تک ایجنڈہ پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حریت ، کشمیر کے عوام کی نمائندگی کرتی ہے ۔ جہاں تک ان کا تعلق ہے ، ہماری پالیسی نہیں بدلی ہے ۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ اگر دہلی میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت ہوتی ہے تو کیا حریت قائدین کوڈنر کے لئے مدعو کیاجائے گا۔ کشمیری علیحدگی پسند وں کے ساتھ پاکستان کی مشاورت پر برہم ہندوستا ن نے گزشتہ سال اگست میں دونوں ملکوں کے خارجہ سکریٹریز کے ردمیان بات چیت منسوخ کردی۔

No change in Pakistan policy on Hurriyat leaders: Abdul Basit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں