عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں کسی بھی فیسٹول کے انعقاد کی اجازت نہیں - ڈی سی پی ایسٹ زون - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-05

عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں کسی بھی فیسٹول کے انعقاد کی اجازت نہیں - ڈی سی پی ایسٹ زون

حیدرآباد
پی ٹی آئی
مختلف طلبہ تنظیموں کی جانب سے عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بیف اور دیگر فیسٹول کے انعقاد کے اعلان کے بعد سٹی پولیس نے کہا کہ کیمپس میں برقراری امن کے لئے یہاں کسی بھی فیسٹول کے انعقاد کی اجازت نہیں رہے گی ۔ سٹی پولیس نے آج کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں کسی بھی قسم کے فیسٹول کے انعقاد کی اجازت ہیں دی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ زون اے رویندر کمار نے کہا کہ یونیورسٹی کیمپس میں برقراری امن اور حالات کو پرسکون بنائے رکھنے کیلئے آئندہ8دنوں تک کیمپس میں کسی بھی قسم کے فیسٹول کے اہتمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ آٹھ دنوں تک کیمپس میں طلبہ آرگنائزیشنوں یا کسی گروپ کو کسی بھی قسم کے فیسٹول کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد یونیورسٹی کیمپس میں حالات کو پر امن اور پرسکون بنائے رکھنا ہے ۔ ڈی سی پی نے اس سلسلہ میں طلبہ برادری اور دیگر سے تعاون کی خواہش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں حالات کو پرامن بنائے رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔ بائیں بازو کے طلبہ تنظٰموں نے پہلے ہی یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ 10دسمبر کو عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں بیف فیسٹول منعقد کریں گے ۔10دسمبر کو عالمی یوم انسانی حقوق منایاجاتا ہے ۔ اسی دن ایک اور طلبہ تنظیم نے کیمپس کے احاطہ میں بیف فیسٹول کے خلاف پورک فیسٹول کے اہتمام کا اعلان کیا ہے ۔ اس دن اگر طلبہ کے مختلف گروپ، اپنے مطالبات پر اٹل رہتے ہیں تو کیمپس کی صورتحال سنگین ہوسکتی ہے ۔ دریں اثنای بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں بیففیسٹول کو ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے اس دن چلو عثمانیہ یونیورسٹی کا بھی اعلان کیا ہے ۔ قبل ازیں عثمانیہ یونیورسٹی کے حکام نے کیمپس میں بیف فیسٹول اور گاؤ پوجا کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ جانوروں سے متعلق کام کرنے والی کل ہند رضا کارانہ تنظیم پیٹا کے سی ای او پورا جوشی پورا نے مجوزہ بیف فیسٹول کے پیش نظر عثمانیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں بیف یا گائے کا گوشت جسے سرخ گوشت بھی کہاجاتا ہے ۔ کے بجائے سبزیوں کا استعمال کرنا چاہئے جو صحت کے لئے فائد ہ مند ہیں ۔ وی سی کو جاری کردہ مکتوب کی نقولات کو صحافیوں میں تقسیم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ10دسمبر کو عالمی یوم انسانی حقوق منایاجاتا ہے اس کے علاوہ اس دن عالمی حقوق جانور بھی ہے۔ دن دو اہم تقاریب منعقد کی جائیں گی ۔ انہوں نے طلبہ برادری سے اپیل کی کہ وہ خود کو کسی ایک سے وابستہ نہ کرلیں بلکہ سب کے لئے مل جل کر کام کریں ۔

No Permission for Osmania Beef Fest: Hyderabad DCP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں