فلپائنی اداکارہ حسینہ کائنات منتخب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-22

فلپائنی اداکارہ حسینہ کائنات منتخب

Pia-Alonzo-Wurtzbach
لاس ویگاس
رائٹر
فلپائن کی26سالہ اداکارہ و ماڈل کو حسینہ کائنات کا تاج پہنایا گیا ۔ پہلے ٹی وی پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ مس کولمبیا نے64واں مقابلہ حسن جیتا ہے مگر غلطی سے اس کا نام لے لیا گیا تھا ۔ پیاالونزوور تزبیچ فلیپینو جرمن اداکارہ اور ماڈل ہے ۔ وہ جرمنی میں پیدا ہوئی مگر اس کی پرورش فلپائن میں ہوئی۔ کولمبیا کی21سالہ اڑیادنا گو تیریز2014ء میں ہی حسینہ کائنات بن چکی ہے۔ کولمبیا کی پولینا ویگا سے تاج اتار کر فلپائن کو پہنایا گا ۔ اوکلا ہوما کی27سالہ اولیو یا جارڈن تیسرے نمبر پر رہی ۔ غلط اعلان کرنے والے میزبان اسٹیو ہاروے نے بعدمیں ٹویٹر پر کولمبیا اور فلپائن کی حسیناؤں سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بے انتہا افسوس ہے جب پیاالونزو سے پوچھا گیا کہ وہ حسینہ کائنات کیوں بننا چاہتی تھی تو اس نے جواب دیا کہ میں اپنی آواز نوجوانوں تک پہنچانا چاہتی ہوں اور ایچ آئی وی جیسی بیماریوں کے تئیں بیداری پیدا کرنا چاہتی ہوں ۔ میرے ملک کے لئے یہ سب ضروری ہے ، میں دنیا کو بلکہ کائنات کو بتانا چاہتی ہوں نہ صرف پر اعتماد اور خوبصورت ہوں بلکہ میرے پاس ایک حسین دل بھی ہے ۔ اس مقابلہ حسن میں کئی خاص لمحات بھی تھے، فرانس کی فلورا کوئرل آخری پانچ میں شامل ہوئی۔ وہ نومبر کی کی ایک رات پیرس اسٹیڈیم پر ہوئے حملہ میں بچ گئی تھی پھر جاپان کے ایرنا نے میاموٹو کا باپ افریقی ، امریکی ہے آخری10میں پہنچ گئی تھی ۔ ایریانا کا قد5.7ہے اور اسکی جلد تانبہ کے رنگ کی ہے ، جو جاپان میں غیر معمولی سمجھی جاتی ہے ۔ جاپان کی نمائندگی کے لئے اس کے انتخاب سے اس کے ملک میں کافی ہنگامہ برپا ہوگیا تھا ۔ اس مرتبہ پہلی مرتبہ عوام کو حسینہ کائنات کو منتخب کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔ اہنوں نے پیرا کی لباس، تقریب کے گاؤن اور انٹر ویو کے مقابلوں میں حسیناؤں کو نمبر دئیے ۔ اس مقابلہ حسن کا انعقاد کرنے والوں میں ڈونالڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں جو امریکہ میں2016کے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امید وار ہیں ۔ ان کے پناہ گزینوں کے بارے میں ریمارک سے تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا۔ یہاں تک کہ اسپینی زبان کے ٹی وی نیٹ ورک نے مقابلہ حسن کے ٹیلی کاسٹ کا معاہدہ ہی مسترد کردیا تھا۔

Miss Universe 2015 - Pia Alonzo Wurtzbach from Phillipines

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں