اشتعال انگیزی کے جواب میں کام کا پرچار - ممتا بنرجی کی پارٹی کارکنوں کو ہدایت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-07

اشتعال انگیزی کے جواب میں کام کا پرچار - ممتا بنرجی کی پارٹی کارکنوں کو ہدایت

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سنیچر کو پارٹی ورکروں سے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اشتعال انگیز بیانات کا جواب دینے کے بجائے حکومت کے ذریعہ کئے گئے کاموں اور ترقیاتی پروجیکٹوں کو عوام کے سامنے پیش کریں ۔ بردوان ضلع میں پارٹی ورکروں کے ساتھ میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن کے اشتعال بیانات پر توجہ دینے کے بجائے عوام کے سامنے حکومت کی بہترین کارکردگی کو پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب نہ دیں اور سی پی ایم سے ہوشیار رہیں اور اس بات کا خیال رکھیں گے سی پی ایم عوامی مقبولیت حاصل نہیں کرسکے ۔ وزیر اعلیٰ نے بعض لیڈروں کے کام کرنے کے طریقے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لیڈروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ پارٹی کے تئیں وفاداری کا مظاہرہ کریں ۔ ممتا بنرجی نے پارٹی تنظیمی ڈھانچہ کا جائزہ لینے کے بعد ہدایت دی کہ پارٹی پروگراموں میں تیزی لائیں اور عوامی رابطے کو بڑھایاجائے۔ اسی طریقہ کی میٹنگ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گزشتہ سنیچر کو مغربی مدنی پور میں بھی کی تھی اس وقت ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں سے کہا تھا کہ وہ سی پی ایم کے جتھار یلی کا کوئی جواب نہ دیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ4۔5سالوں میں حکومت نے جو کام کیے ہیں بالخصوص جنگل محل کی ترقی کے لئے جو اقدامات کئے گئے ہیں اس کو عوام کے سامنے پیش کرنے پر توجہ دیاجانا چاہئے ۔ خیال رہے کہ سی پی ایم ریاست بھر میں جتھا ریلیاں نکال رہی ہے جس پر کئی علاقوں میں حملے ہوئے ہیں ۔ سی پی ایم نے ان حملوں کے لئے ترنمول کانگریس کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جب کہ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ جتھا ریلی کے ذریعہ گاؤں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

West Bengal chief minister Mamata Banerjee asks leaders to boost campaign on development work

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں