Search | تلاش
Archives
TaemeerNews Rate Card

Ads 468x60px

Our Sponsor: Socio Reforms Society India

تعمیر نیوز آرکائیو - TaemeerNews Archive

2015-12-07 - بوقت: 22:52

اپوزیشن قائدین کو ٹی آر ایس میں شامل کرنا عوام کی توہین - چندرابابو نائیڈو

Comments : 0
حیدرآباد
یو این آئی
آندھر اپردیش کے وزیر اعلیٰ و تلگو دیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے کہاہے کہ تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ٹی آر ایس چندر شیکھر راؤ حزب اختلاف کے لیڈروں کو خریدتے ہوئے ٹی آر ایس میں شامل کررہے ہیں۔ صدر ٹی آر ایس کا یہ اقدام عوام کی توہین کے مترادف ہے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں اپنی قیام گاہ پر گریٹر حیدرآباد ، تلگو دیشم کے صدر ایم گوپی ناتھ، رنگا ریڈی ضلع صدرپرکاش گوڑ ، راجیہ سبھا رکن موہن راؤ اور دوسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد بلدیہ علاقہ میں پارٹی کی کارکردگی اور جلد ہونے والے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو نظر انداز کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں پارٹی کو کامیاب بنانے کی جدو جہد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر توجہ دیتے ہوئے حلیف جماعت بی جے پی کے ساتھ تال میل کے ذریعہ گریٹر حیدرآباد کارپوریشن کے میئر کے عہدہ پر کامیابی حاصل کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض لیڈران کے پارٹی چھوڑنے سے کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے ۔ ان چیزوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پارٹی کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے

KCR luring opposition leaders, alleges Naidu

0 comments:

Post a Comment