پاکستان سے تمام مسائل کے حل کا ہندوستان خواہاں - وی کے سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-04

پاکستان سے تمام مسائل کے حل کا ہندوستان خواہاں - وی کے سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مملکتی وزیر خارجہ ویکے سنگھ نے آج کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کو باہمی اور پر امن ماحول میں بات چیت کے ذریعہ حل کرلیے جائیں لیکن اسلام آباد کی جانب سے مسلسل دہشت گردوں کی تائید نے اس لازمی ماحول کی تخلیق میں رکاوٹ بن گیا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان بشمول اقل ترین نیو کلیر مزاحمت کے ساتھ اپنی قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کا پابند عہد ہے۔ لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں وی کے سنگھ نے کہا کہ ہندوستان ، پاکستان کے ساتھ تمام اہم مسائل کو باہمی مذاکرات اور پر امن طریقہ سے حل کرنے کا خواہاں ہے تاہم دہشت گردوں کو پاکستان کی جانب سے مسلسل تائید اور اس کی سر زمین سے ہماری طرف روانہ کرنے سے بات چیت کا ماحول تیار نہیں ہوپارہا ہے ۔ حکومت نے کئی مواقعوں پر پاکستان سے کہہ دیا ہے کہ وہ اپنے وعدوں کی تکمیل کرے اور مخالف ہند سر گرمیوں کے لئے اس کی سر زمین کا استعمال بند کردے۔ وی کے سنگھ جو سابق فوجی سربراہ رہ چکے ہیں، نے کہا کہ ہندستان نے پاکستانی علاقہ میں اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے نیو کلیر صلاحیتوں پر دئیے گئے ریمارکس کا نوٹ لیا ہے ۔ انہوں نے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کا اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نیو کلیر ہتھیاروں کا استعمال ایک موقع پر کیاجاسکتا ہے ، ان ہتھیاروں کو صرف مزاحمت کو بتانے کے لئے ہی نہیں رکھا گیا ہے ، وی کے سنگھ نے مشیر پاکستانی وزیر اعظم سرتاج عزیز
کے اس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں سر تاج عزیز نے کہا کہ تھا کہ پاکستان نے اپنے نیو کلیر ہتھیاروں کے ذخیروں کو کسی بھی روایتی دشم سے اقل ترین مزاحمت کے لئے تیار کررکھا ہے ۔ وی کے سنگھ نے پاکستانی معتمد خارجہ عزیز احمد چودھری کے اسلام آباد میں دئیے گئے ریمارکس کو بھی پیش کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہندوستان کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت کا حامل ہے ۔ اس کے لئے اس نے کم فاصلاتی نیو کلیر ہتھیار تیار کررکھے ہیں ۔ وی کے سنگھ نے کہا کہ اس سلسلہ میں حکومت مسلسل صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے اندازہ کے مطابق قومی سلامتی کی حفاظت کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے ہیں ۔

India wants to resolve all issues with Pakistan - VK Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں