ہندوستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے لئے جاپان سے معاہدہ متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

ہندوستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے لئے جاپان سے معاہدہ متوقع

ٹوکیو
رائٹر
ہندوستان ملک میں پہلی بلٹ ٹرین کے لئے رواں ہفتہ کے دوران جاپان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے۔ ٹوکیو، ممبئی اور احمد آباد کے درمیا ن ہائی اسپیڈ ریل پراجکٹ میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے ۔ جاپان کے سرکردہ بزنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو اس پراجکٹ میں8 بلین امریکی ڈالر کا قرض عطا کرے گا اور وزیر اعظم مودی اور ان کے جاپانی ہم منصب شنزو آبے اس معاملت کا ہفتہ کو مشترکہ بیان جاری کریں گے ۔ اخبار میں بتایا گیاکہ آبے ممبئی سے احمد آباد کو مربوط کرنے کے لئے ریلوے پراجکٹ جس کی مالیت تقریبا14۔6بلین ڈالر ہے، زائداز8۔1بلین امریکی ڈالر فراہم کرے گا۔ اس سے پہلے جاپان انڈونیشیا کی ہائی اسپیڈ ریل بنانے کی دوڑ میں شامل تھا لیکن چین نے اس کے لئے بغیر کسی گارنٹی کے پانچ ارب کا قرض دے کر بازی مار لی ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ وزیر اعظم شنزو آبے کا اس ہفتہ ہندوستان جانے کا پروگرام ہے اور مانا رہا ہے کہ اسی دوران دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان اس سلسلہ میں کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے ۔ ممبئی اور احمد آباد کے درمیان505کلو میٹر طویل اس ریلوے لائن کی تعمیر کا کام2017سے شروع ہوکر2023ء میں ختم ہونے کا امکان ہے ۔

India to sign deal with Japan to get first bullet train

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں