ہند و پاک اپنے مسائل خود حل کریں - امریکہ کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-23

ہند و پاک اپنے مسائل خود حل کریں - امریکہ کا مشورہ

واشنگٹن
یو این آئی
امریکہ نے دہشت گردی کے مشترکہ مسئلے کے خلاف ہندوستان اور پاکستان کو آپس میں بات چیت اور کوآرڈینشن سے ہر ممکن تعاون کرنے کی تلقین کی ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کیری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں پڑوسی ممالک ا پنی کشیدگیوں کو از خود حل کریں۔ علاقے میں دہشت گردی کے جائز خطرات ہیٰں اور سنگین چیلنج بھی ہے اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہم اس مسئلے سے نمٹنے میں ہر شخص کا تعان چاہتے ہیں ۔ کیونکہ ہر کوئی اس خطرے کا شکار ہوسکتا ہے۔ صرف پاکستان اور ہندوستان ہی اس مسئلے سے دوچار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پیچیدہ اور مشکل مسائل کو دو طرفہ طور پر حل کرنے کی ہندوستان اور پاکستان کی کوششو ں کا امریکہ خیر مقد م کرتا رہا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے ۔ پاکستانی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ذریعہ اپنے وزیروں سے ہندوستان کے خلاف بیانات نہ دینے کی رپورٹ کے بارے میں دریافت کئے جانے پر امریکی ترجمان نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم کا یہ بیان ابھی نہیں دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا آپ پر جہاں اپنے علاقے کی سلامتی اور استحکام کو محفوظ رکھنے کی ذمہ داری ہے وہیں ہمارا خیال ہے کہ اظہار رائے کی آزادی کے حق کو محفوظ رکھنے کی بھی ذمہ داری آپ کی ہے ۔نوبل انعام یافتہ پاکستانی حقوق انسانی کارکن ملالہ یوسف زئی کے اس تبصرے سے متعلق دریافت کئے جانے پر جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کے ذریعہ کم سے کم269اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے چلائے جارہے ہیںِ جان کیری نے کہا کہ وہ اس طرح کے خصوصی الزامات کے بارے میں تبصرہ نہیں کرسکتے ، کیونکہ انہوں نے ان رپورٹوں کا مطالعہ نہیں کیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیاامریکہ ان الزامات کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرے گا؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم نے خطے میں دہشت گردی کے خدشات پر گزشتہ تقریباً ایک دہائی سے واضح موقف رکھا ہے اور ہم ان پر پاکستان کے ساتھ دو طرفہ طور پر کام بھی کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان خدشات میں پاکستان اور افغانستان کی حدود کے درمیان گزشتہ ایک دہائی کے عرصے میںبنائے جانے والے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں میں سر گرم دہشت گرد تنظیموں کے خطرے بھی شامل ہیں۔

Pakistan, India should work out outstanding issues: US

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں