ہندوستان کا مائنمار و تھائی لینڈ سے سڑک رابطہ - آئندہ مارچ میں معاہدہ - نتن گڈکری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-03

ہندوستان کا مائنمار و تھائی لینڈ سے سڑک رابطہ - آئندہ مارچ میں معاہدہ - نتن گڈکری

کولکتہ
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر حمل و نقل اور شوارع نتن گڈ کری نے آج بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقہ کو دو مشرقی ایشیائی ملکوں نے ذریعہ سڑک مربوط کرنے کی ایک کوشش میں ہندوستان آئندہ سال ماہ مارچ میں مائنمار اور تھائی لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کرے گا ۔ علاقائی اتحاد کے لئے بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان و نیپال دوستی موٹر ریالی کی اختتامی تقاریب کو مخاطب کرتے ہوئے یہاں گڈ کری نے کہا کہ شمال مشرق کو مائنمار اور تھائی لینڈ سے ذریعہ سڑک مربوط کرنے آئندہ سال مارچ میں معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔ اس معاہدہ سے دونوں ملکوں کے عوا م نہ صرف ایک دوسرے سے قریب ہوں گے بلکہ تجارت ، کاروبار صحت، تعلیم اور سیاحت کے شعبہ جات میں اضافہ ہوگا ۔ گڈ کری نے کہا کہ یہ صرف سڑکوں کو جوڑنے والا پل ہی نہیں ہوگا، بلکہ دلوں کو جوڑنے والا پل ثابت ہوگا ۔ مسلسل ٹریفک کی آمد و رفت سے ان ملکو کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے مین مدد ملے گی۔ گڈ کری جو وزیر جہاز رانی بھی ہین ، نے کہا کہ ہم متحد ہیں اور پندرہ سال قبل دریائے برہم پترا پر بنگلہ دیش کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ۔ انہیں توقع ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان بس خدمات کا جیسے آغاز کیا گیا مستقبل میں مال و اسباب اور مسافروں کی آبی حمل و نقل شرو ع ہوگی، جس سے دونوں ملکوں کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں تقریبا ایک لاکھ کروڑ روپے مالیتی سڑکوں کی تعمیرکے پراجکٹ کے لئے ہم پابند عہد ہیں ۔ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ16,000کروڑ روپیہ مالیتی سڑکوں کی تعمیر کا پراجکٹ شروع ہوچکا ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ اس سے شمال مشرق علاقہ کو بہت فائدہ پہنچے گا ۔ ریالی میں شریک ڈرائیوروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے گڈ کری نے کہا کہ ہم سب کے لئے یہ بڑا کارنامہ ہے ۔ چار ملکوں کے مابین بلا روک ٹوک ٹریفک کے لئے ایک معاہدہ کیا جائے گا۔ اگر تلہ ، کولکتہ بس سرویس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت کے ذریعہ ہم مضبوط رشتے قائم کرسکیں گے ۔ بیس ٹویوٹا ایس یووی گاڑیوں کے ساتھ بی بی آئی این ریالی میں شراکت کرنے والے80 شرکاء کی ریالی جس کا آغاز14نومبر کو بھوبنیشور سے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا ، رانچی، پٹنی ، سلیگوڑی ، بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو اور بنگلہ دیش میں چٹاگانگ اور ڈھاکہ سے گزرتے ہوئے کل رات دیر گئے کولکتہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ ا پنی نوعیت کی پہلی ریالی کا اہتمام بھوبنیشور میں قائم کا لنگا موٹرس اسپورٹس کلب کی جانب سے مرکزی وزارت حمل ونقل کے تعاون سے کیا گیا تھا۔

India-Myanmar road pact in March to boost economy: Nitin Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں