اقلیتی نوجوانوں کے لئے نئی منزل اسکیم کو منظوری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-10

اقلیتی نوجوانوں کے لئے نئی منزل اسکیم کو منظوری

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اسکولوں میں ترک تعلیم کرنے والے یا مذہبی اداروں میں پڑھنے والے اقلیتی فرقہ کے نوجوانوں کو جامع تعلیم روزگار حاصل کرنے کی تربیت دینے کے مقصد سے مرکز نے پانچ سال کے لئے650کروڑ روپے کی ایک قومی اسکیم نئی منزل کو منظوری دی ہے ۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور نے آج کہا کہ اس منظوری میں عالمی بینک کی جانب سے325کروڑ روپے کی 50فیصد امداد بھی شامل ہے ۔ وزارت نے کہا کہ عالمی بینک اس اسکیم سے متاثر ہے اور ایسے ہی ترقیاتی چیالنجس کا سامنا کرنے والے افریقی ممالک میں بھی اس اسکیم کی سفارش کی گئی ہے۔ وزارت فینانس نے اواخر ہفتہ اس اسکیم کو منظوری دی ۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ نئی منزل اسکیم کا مقصد ان اقلیتی نوجوانوں کو فائدہ پہونچانا ہے جنہوں نے اسکول کی تعلیم مکمل نہیں کی یا مذہبی تعلیمی اداروں جیسے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کی ہے۔ ایسے طلباء کو آٹھویں یا دسویں جماعت تک رسمی تعلیم دی جائے گی اور سرٹیفکیٹ کے ساتھ کسی ہنر کی تربیت دی جائے گی ۔ اس طرح وہ منظم شعبہ میں بہتر روزگار حاصل کرسکیں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس اسکیم پر پورے ملک میں عمل ہوگا۔

Government approves 'Nai Manzil' scheme for youths from minority communities

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں