علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فنڈ میں کمی نہیں ہوگی - وزیر اعظم مودی کا تیقن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-18

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فنڈ میں کمی نہیں ہوگی - وزیر اعظم مودی کا تیقن

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مسلمانوں کی تعلیم کے فروغ میں کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور نہ ہی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو کسی مالی بحران کا شکار ہونے دیاجائے گا۔ یہ یقین دہانی انہوں نے آج یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے دفتر میں ملاقات کرنے والے ایک وفد سے کرائی۔ سابق مرکزی وزیر اور رکن پارلیمنٹ محمد تسلیم الدین کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل(سبکدوش) ضمیر الدین شاہ ، پروائس چانسلر برگیڈیر(ریٹائرڈ)سید احمد علی ، ہیومن چین کے صدر انجینئر محمد اسلم علیگ اور اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر کے صدر تنویر عالم شامل تھے ۔ مسٹر نریندر مودی سے وائس چانسلر ضمیر الدین شاہ نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی مالی بحران سے دوچار ہے اور جو فنڈ جاری کیاجاتا ہے کہ اس کی مدت اتنی کم دی جاتی ہے کہ وہ پورا استعمال نہیں ہوپاتا اور وہ پیسہ واپس آجاتا ہے ۔ اس کے علاوہ مسٹر شاہ نے وزیر اعظم کی توجہ اے ایم یو کو دی جانے والی رقم میں کٹوتی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے فنڈ میں تقریبا سو کروڑ روپے کی کٹوتی کردی گئی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی کو چلانا مشکل ہوگیا ہے اور بہت سے ترقیاتی کام رگ گئے ہیں ، اس بابت مسٹر مودی نے وائس چانسلر سے سوال کیا کہ یہ کیسے ہوا تو مسٹر شاہ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ وزارت تعلیم کی جانب سے اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اس معاملے میں دیکھیں گے اور متعلقہ محکمہ سے بات کریں گے اور انہوں نے یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کو فنڈ کی دشواری میں مبتلا ہونے نہیں دیں گے ۔ وائس چانسلر شاہ کی اس طرف توجہ دلائے جانے پر کہ کچھ لوگ یونیورسٹی میں انہیں صحیح طریقے سے کام کرنے نہیں دے رہے ہیں ۔ مسٹر مودی کہا کہ وہ اس طرف بھی توجہ دیں گے ۔ آپ بلا خوف اپناکام کریں گے اور جو لوگ روڑے اٹکاتے ہیں ان کو میرے بارے میں بتائیں ۔ سابق مرکزی وزیر راشٹریہ جنتادل کے رکن پارلیمنٹ محمد تسلیم الدین نے کہا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کشن گنج کو قائم ہوئے کافی عرصہ ہوگیا ہے لیکن اب تک اس کے لئے ایک پیسہ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سنٹر کا کام ٹھپ ہے اور تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے کوئی عمارت تعمیر نہیں ہوپارہی ہے ۔

AMU team meets PM Narendra Modi, demands funds at par with other central varsities
The PM gave a very patient hearing and assured of full financial support in rectifying the anomaly and more funds to AMU

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں