شہزادہ محمد بن سلمان موثر ترین عالمی رہنما ہیں - امریکی میگزین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-04

شہزادہ محمد بن سلمان موثر ترین عالمی رہنما ہیں - امریکی میگزین

Deputy-Crown-Prince-Muhammad-Bin-Salman
ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
امریکی خارجہ پالیسی میگزین فارن پالیسی نے سعودی ولی عہد دوم وزیر اعظم کے نائب ثانی ووزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو دنیا بھر میں موثر قائدین کی فہرست میں شامل کرلیا۔ امریکی میگزین نے2015ء کے دوران دنیا کے100اہم دانشوروں کی فہرست میں محمد بن سلمان کا نام بھی رکھا ہے ۔ امریکی میگزین نے شہزادہ محمد بن سلمان کو عالمی فیصلہ ساز رہنماؤں میں انتہائی موثر ترین شخصیت قرار دیا ہے ۔اس فہرست میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل، روسی صدر پوٹین ، سویڈن کی وزیر خارجہ، ماریشس کی صدر امینہ غریب بھی شامل ہیں ۔ امریکی میگزین کا کہنا ہے کہ نوجوان رہنما محمد بن سلمان نے خطے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ سعودی عرب اور خطے کے حریفوں کو لگام لگانے میں کامیاب ہوگئے ۔ انہوں نے ثابت کردیا کہ سعودی عرب خود کو در پیش کسی بھی خطرے اور عرب قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی آفت کی مزاحمت کے لئے تن من دھن کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔ پوری دنیا میں یہ سمجھا جارہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نوجوانوں کی بھاری اکثریت کے نمائندہ ہیں اور وہ وطن عزیز کی خاطر متعدد اقدامات کررہے ہیں ۔

Foreign Policy lists Deputy Crown Prince among 2015's top influencers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں