پاکستان سے غلط سبق نہ سیکھیں - حکومت کو راہل کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-02

پاکستان سے غلط سبق نہ سیکھیں - حکومت کو راہل کا مشورہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نائب صدر کانگری راہول گاندھی نے عدم رواداری کے مسئلہ پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان سے غلط سبق نہ سیکھے اور خواہش کی کہ حالیہ واقعات پر بے چین عوام کی بات سنے۔عدم رواداری کے مسئلہ پر لوک سبھا میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارائن مورتی، رگھو رام راجن اور پی ایم بھارگوا جیسی شخصیات ان لوگوں میں شامل ہیں جو عدم رواداری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ وہ ملک کے لاکھوں دیگر عوام کی طرح بے چین ہیں ، ان کا احترام کیجئے اور اس بات کو سمجھنے کی کوشش کی جئے کہ انہیں کیا چیز بے چین کئے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس جائیے اور ان کی بات سنئے ۔ کانگریس کے نائب صدر کی تقریر میں بی جے پی ارکان مسلسل خلل دالتے رہے بالخصوص جب راہول نے مرکزی وزیر وی کے سنگھ کا حوالہ دیا جنہوں نے مبینہ طور پر ہریانہ میں دو دلت بچوں کے جلا دئیے جانے کے واقعہ کو کتوں سے جوڑ دیا تھا ، بی جے پی ارکان نے شدید ا حتجاج کیا ۔ اس وقت ایوان میں وزیر موجود نہیں تھے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نے اس شخص کو وزیر برقرار رکھا ہے ۔ امبیڈ کر نے ساری زندگی بتادی اور دستور تحریر کیا تاکہ دو بچے جائے نہ جائیں ۔ وزیر اعظم اس تضاد کو دیکھنے سے قاصر ہیں ۔ ان کے اس بیان پر اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف شرم کرو ، شرم کرو کے نعرے لگائے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت سے میری درخواست ہے کہ براہ کرم پاکستان سے غلط سبق نہ سیکھیں۔ رواداری اختیار کرے۔ عوام کی بات سنے، اپنے ہی لوگوں کو قریب کرے ۔ گاندھی جی نے عوام کو بولنے کی آزادی دی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس کے لیڈروں کی وجہ سے جنہوں ںے اپنے ہی عوام کی آواز کچل دی ، ناکام مملکت بن گئی ۔ راہول گاندھی نے افسوس ظاہر کیا کہ دادری واقعہ پر وزیر اعظم خاموش رہے حالانکہ جس شخص کا بے رحمی سے قتل کیا گیا اس کا بیٹا ایر فورس میں بر سر خدمت ہے ۔ اس شخص کے تحفظ کی ذمہ داری وزیر اعظم پر ہے جو ہنوز چپ سادھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے گجرات ماڈل کی ناکامی ، عدم رواداری اور اچھے دن لانے کے وعدہ کو وفا نہ کرنے کے حوالہ سے بھی مودی اور ان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکمراں بی جے پی لیڈر بشمول ساکشی مہاراج ، یوگی ادتیہ ناتھ نے ناشائستہ انداز میں اشتعال انگیزی کی اور قابل اعتراض ریمارکس کئے لیکن وزیر اعظم نے انہیں نہیں روکا اور خاموش رہے ۔ انہوں نے ایم ایم کلبرگی، گووند پنسارے اور نریندر دابھولکر کی ہلاکتون پر خاموشی کے لئے بھی وزیر اعظم پر تنقید کی اور کہا کہ عوام کی آواز کو نہ کچلا جائے ۔ راہول نے کہا کہ بالی ووڈ اسٹارس کو پاکستان مت بھیجئے۔ ہماری عظیم طاقت رواداری ہے ۔

Do not learn the wrong lessons from Pakistan, says Rahul Gandhi in Lok Sabha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں