ڈونالڈ ٹرمپ کی پرنس طلال سے ٹوئٹر پر نوک جھونک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-14

ڈونالڈ ٹرمپ کی پرنس طلال سے ٹوئٹر پر نوک جھونک

واشنگٹن
یو این آئی
مسلمانوں کے خلاف اپنے تبصرہ کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر تنقید کا شکار امریکی صدارتی عہدہ کے لئے ری پبلکن پارٹی کے امید وار ڈونالڈ ٹرمپ کی اب سعودی عرب کے پرنس طلال سے ٹوئٹر پر نوک جھونک ہوگئی ۔ ٹرمپ کے مخالف مسلم بیان کی مذمت کرتے ہوئے سعودی پرنس اور ارب پتی الولید بن طلال نے ٹوئٹر پر ٹرمپ سے کہا کہ آپ نہ صرف ری پبلکن پارٹی بلکہ تمام امریکیوں کے لئے بھی ایک سیاہ داغ ہیں ۔ آپ صدارتی دوڑ سے ہٹ جائیے کیونکہ آپ کبھی جیت نہیں سکیں گے ۔ پرنس طلال کے اس بیان کا ٹرمپ نے ٹوئٹر پر ہی جواب دیا اور کہا کہ پرنس اپنے والد کے پیسوں سے امریکی لیڈروں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں لیکن جب میں صدر منتخب ہوجاؤں گا تو یہ سب نہیں ہونے دوں گا۔ ٹرمپ کا مسلم مخالف بیان حال ہی میں کیلی فورنیا میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد آیا ہے ۔ اس فائرنگ میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ فائرنگ واقعہ کے بعد ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کردینی چاہئے جس کے بعد پوری دنیا میں ان کے بیان کی تنقید ہوئی تھی۔

Donald Trump in Twitter spat with Saudi Prince Alwaleed bin Talal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں