نقائص سے پاک جی ایس ٹی بل سود مند - چدمبرم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-21

نقائص سے پاک جی ایس ٹی بل سود مند - چدمبرم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس کے سینئر قائد پی چدمبرم نے آج کہا ہے کہ وہ وزیر فینانس ارون جیٹیل کے اس استدلال پر رضا مندی کا اظہار کرتے ہیں کہ جی ایس ٹی بل کی پیشکشی میں اگرتاخیر ہوجائے تو یہ بہتر ہے کہ ایسا بل پیش کیا جائے جس میں کہ نقائص ہوں ۔ انہوں نے استدلال کیا کہ موجودہ بل میں خامیاں پائی جاتی ہیں ۔ ارون جیٹلی کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے کانگریس کے قائد چدمبرم نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ اور کہا ہے کہ موجودہ جی ایس ٹی بل میں خامیاں پائی جاتی ہیں جس کو دور کرنے کے لئے اقدامات کی ،ضرورت ہے۔ اگر اب جی ایس ٹی میں تاخیر ہو تو یہ بہتر ہے کہ جلد بازی میں نقائص کا بل پیش کیاجائے ۔ انہوں نے اپنے ان تاثرات کا اظہار ٹویٹ کرتے ہوئے کیا کہ جب کہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے یہ عندیہ دیا ہے کہ جی ایس ٹی بل بہتر ہونا چاہئے۔ ایف آئی سی سی آئی کے اجلاس میں گڈس اینڈ سرویسس بل منظور کیاجانا سرمائی سیشن میں ممکن نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جاری ہے اور اس سیشن میں مذکورہ بل منظور ہونے کے کوئی امکانات نہیں ہیں ۔ مرکزی ویر نے ایف آئی سی سی آئی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے مذکورہ بل کے تعلق سے اپنے تاثرات اور احساسات کا اظہا ر کیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ جلد بازی میں اس بل کو منظور کیاجانا کسی صورت مناسب نہیں ہیں بلکہ اس میں اگر تاخیر ہوتی ہے تو یہ بہتر ہے کہ ایسا بل منظور کرلیا جائے جس میں کہ کوئی خامی یا نقص رہ جائے ۔ کانگریس کے سینئر قائد چدمبرم نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کانگریس کی جانب سے پیش کردہ اعتراضات کو قبول کرلیں تاکہ بل کی منظوری کی راہ ہمور ہوجائے اور اس میں کوئی نقائض بھی نہ ہوں ۔ اس طرح یہ بل اپنے مقصد کی تکمیل کی راہ ہموار کرے ۔ کانگریس نے اس سلسلہ میں تین اعتراضات پیش کئے ہیں جو کہ بل کی منظوری سے متعلق ہیں ۔ یہ اعتراضات ٹیکس اور دوسرے امور کے تعلق سے ہیں ۔ کانگریس نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی شرح پر موزوں طور پر عمل کیاجانا چاہئے اور یہ دستوری بل کا ایک حصہ ہونا چاہئے ۔ جس کے تعلق سے مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔ پارٹی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ زائد ایک فیصد ٹیکس جو کہ بین ریاستی اشیاء کی منتقلی سے متعلق ہے اس کے تعلق سے بھی موزوں طریقہ کار کی ضرورت ہے ۔ ریٹ کیاپ بل میں فراہم کی جانی چاہئے۔ اس مقصد کے لئے ماہرانہ طور پر مسودہ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے ساتھ بات چیت بھی کی جانی چاہئے ۔ ان تاثرات کا احساس چدمبرم نے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کیا ہے ۔ جبکہ کانگریس نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے ذریعہ میکانزم فراہم کی جانی چاہئے تاکہ شکایات کی یکسوئی کی راہ ہموار ہوسکے ۔ چدمبرم نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی بھی ریاست نے تنازعہ سے متعلق قرار داد کی میکانزم کی خود مختاری کی مخالفت نہیں کی ہے ۔ اس طرح یہ جو سیٹ اپ ہے ہر طرح سے مناسب اور موزوں ہیں۔ ارون جیٹلی نے کل کانگریس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ جی ایس ٹی بل کی منظوری میں تاخیر کررہی ہے جب کہ یہ مسئلہ طویل عرصہ سے زیر التوا ہے اور کئی وجوہات کے باعث اس کے پیشرفت نہیں ہورہی ہے ۔ جہاں تک جی ایس ٹی کا تعلق ہے مجھے اس تعلق سے کوئی شبہ نہیں ہے کہ اس میں تاخیر کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بلکہ کئی وجوہات اس کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے ان تاثرات اور احساسات کا اظہار ایف آئی سی سی آئی کے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا تھا۔ جی ایس ٹی شرح کے تعلق سے حکومت کے موقف پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے آج کہا کہ شرح ٹیکس کے تعلق سے مثال پیش کی جاسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے دستوری امور کے علاوہ حکومت کے اختیارات کا تذکرہ کیا۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس بھی تعمیری رول ادا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر جیٹلی نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ کانگریس پارٹی گڈس اینڈ سرویس ٹیکس بل کی منظوری میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی حکومت کے ساتھ اشتراک و تعاون کرنے کے لئے تیار ہے ۔

Delayed GST bill better than flawed one: P Chidambaram

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں