ڈی ڈی سی اے کے گراؤنڈ میں بدعنوانی - بی جے پی رکن پارلیمان کیرتی آزاد کا دعویٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-21

ڈی ڈی سی اے کے گراؤنڈ میں بدعنوانی - بی جے پی رکن پارلیمان کیرتی آزاد کا دعویٰ

نئی دہلی
یو این آئی
مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی کے سینئر رہنما او ر سابق ہندوستانی کرکیٹر کیرتی آزاد نے اتوار کو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن(ڈی ڈی سی اے) میں87کروڑ روپے کی بد عنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہ اکہ ان کی لڑائی مرکی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے نہیں بلکہ ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی سے ہے ۔ آزاد نے یہاں پریس کلب آف انڈیا میں پریس کانفرنس میں سابق ہندوستانی کپتان اور این سی ٹی کرکٹ کے صدر بشن سنگھ بیدی اور سابق کرکٹر سریندر کھنہ کی موجودگی میں ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی کے خلاف اپنی جنگ کو سیاسی رنگ دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا بہت بڑا پرستا ر ہوں اور بد عنوانی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ ہوں ۔ میری یہ جنگ کسی شخص کے خلاف نہیں ہے ، بلکہ دہلی کرکٹ ادارے میں برسوں سے چل رہے بد عنوانی کے خلاف ہے ۔ بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے نامہ نگاروں کے ڈی ڈی سی اے کے سابق صدر اور موجودہ مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو لے کر پوچھے گئے سوالات پر کہا کہ آپ دو افراد کے درمیان جنگ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ میرا یہ مسئلہ قطعی نہیں ہے ۔ یہ پریس کانفرنس ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی کے بارے میں ہے اور مرکزی انکوائری بیورو( سی بی آئی)کو اس بد عنوانی کی تحقیقات کرنی ہے ۔ یہ سی بی آئی پر انحصار کرتا ہے کہ وہ اپنی تحقیقات میں کسے گرفت میں لیتی ہے ۔ میں جیٹلی کے خلاف کوئی الزام نہیں لگا رہا ہوں۔ پریس کانفرنس مین ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی کے خلاف وکی لیکس فار انڈیا اور سن اسٹار اخبار کی تفتیش کو لے کر28منٹ کی ویڈیو دکھائی گئی ہے اور پھر ڈی ڈی سی اے کی سالانہ عام میٹنگ کی11منٹ کی سی ڈی دکھائی گئی ۔ جس میں کیرتی آزاداور این سی ٹی کرکٹ کے سکریٹری سمیر بہادر اس وقت کے ڈی ڈی سی اے صدر جیٹلی سے ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی کو لے کر جرح کررہے تھے ۔ یہ سی ڈی30دسمبر2012ء کی ہے ۔ سی ڈی کل42منٹ کی تھی، جس میں سے11منٹ کے حصہ دکھائے گئے ۔ دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت نے ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی کا مسئلہ حال ہی میں اٹھایا تھااور اس کا نشانہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو بنایا تھا ، جو ڈی ڈی سی اے کے سابق صدر ہیں ۔ آپ حکومت کے اس مسئلے کو اٹھانے کے بعد آزاد نے جمعہ کو کہا تھا کہ آپ نے صرف15فیصد معاملہ ہی اٹھایا ہے اور85فیصد کا انکشاف وہ اتوار کو اپنی پریس کانفرنس میں کریں گے ۔ گزشتہ دو دنوں میں آزاد کی پارٹی کے صدر امیت شاہ اور اپوزیشن پارٹی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔ اسے لے کر کافی قیاس آرائی چل رہی تھیں کہ آزاد کو پارٹی کی طرف سے پریس کانفرنس کرنے سے روکا جارہا ہے ۔ پریس کانفرنس میں زیادہ تر سوال انہی مسائل کو لے کر تھے۔امت شاہ سے ملاقات کو لے کر پوچھے جانے پر آزاد کچھ اکھڑے ہوئے بھی نظر آئے ۔ انہوں نے کہا کہ میں امت شاہ کے گھر گیا تھا ۔ ناشتہ کیا تھا اور کچھ نہیں ۔ اس کے بعد آزاد کچھ سیکنڈ تک نامہ نگاروں کی طرف دیکھتے رہے گئے ۔ جیٹلی کے ایک انٹر ویو میں آزاد کے کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملنے کے بارے میں پوچھے جانے پر بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک رہنما ہونے کے ناطے میں بہت لوگوں سے ملتا ہوں ۔ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ بہتر ہوگا کہ آپ اس پر نہ جاکر اپنے سوالوں کو ڈی ڈی سی اے پر رکھیں ۔ میں اس معاملے کو زیادہ طول نہیں دوں گا ۔ جنہوں نے مجھ پر الزام لگایا ہے، میں تو ان پر کوئی الزام نہیں لگا رہا ہوں۔ جیٹلی سے اپنی ذاتی جنگ کے سوال پر آزاد نے پھر کہا کہ یہ میری بدلہ لینے جیسی کوئی جنگ نہیں ہے ۔ میں گزشتہ9سال سے ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی کے خلاف جنگ لڑرہا ہوں ۔ اس میں جیٹلی سے ذاتی بدلے کی کوئی بات نہیں ہے ۔ ہم آپ کو ڈی ڈی سی اے کے اس کرپشن کے بارے میں بتا رہے ہیں جو پہلے بھی کئی بار بتا چکے ہیں۔ میں تو وزیر اعظم کی کرپشن ہٹانے کی ان کی مہم میں ان کے ساتھ ہوں ۔ یہ سی بی آئی کو دیکھنا ہے کہ ان کی تحقیقات میں کیا نکلتا ہے ۔ سی بی آئی نے جانچ کے لئے2008سے2013ء تک کی مدت چنی ہے ۔ ہندوستانی کرکٹرز وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر کے الزامات سے گھرے جیٹلی کے حق میں سامنے آنے پر آزاد نے کہا کہ میڈیا دو افراد کے درمیان جنگ پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے ۔ میں پھر کہوں گا کہ آپ کو اس بات پر توجہ دیں کہ ابھی ہم نے ویڈیو میں ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانی کے بارے میں جو کچھ دکھایا ہے کہ کس طرح ڈی ڈی سی اے کے حکام نے جعلی کمپنیاں تیار کر کے جعلی بلوں سے کروڑوں روپے کی ہیر اپھیری کی ہے۔ آزادنے تو ڈی ڈی سی اے کو قانونی انسٹی ٹیوٹ آف کرپشن کا نام تک دے دیا ۔ این سی ٹی کرکٹ کے سکریٹری سمیر بہادر نے کہا کہ چار کروڑ روپے کے بیت الخلاء بنائے گئے،40سے 50کروڑ روپے کے جعلی بل دیے گئے ، ہم فیروز شاہ کوٹلہ میدان کی تعمیر نو میں57کروڑ روپے کی دھاندلی ہی کو نہیں اٹھا رہے ہیں بلکہ ہماری نظر میں یہ دھندا 87کروڑ روپے کا ہے اور اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے ۔ ڈی ڈی سیاے کو بی سی سی آئی سے سالانہ25کروڑ روپے ملتے ہیں ، اس میں بد عنوانی تو الگ ہے ، آزاد نے کرکٹ میں بڑھتے کرپشن پر کہا کہ سی بی آئی نے حال ہی میں تیسر انوٹس آئی پی ایل کو لے کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سی بی آئی کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ، ڈی آر ای اور پ وکاکو بھی اسکی تحقیقات میں لگانا چاہئے ۔ یہ بڑی حیرانی کی بات ہے کہ ڈی ڈی سی اے صدر 1.55کروڑ روپے نکالتے ہیں اور 3مختلف کمپنیوں کو دے دیتے ہیں ۔
کیرتی آزاد کے الزامات
٭ ڈی ڈی سی اے میں گزشتہ10سال کے دوران400کروڑ روپے سے زیاد کی ہیرا پھیرا ہوئی ہے۔
٭ ریجنل ڈائریکٹر اے چترویدی اور دہلی کے کمپنی رجسٹرارڈی بندوپادھیائے نے اس کی تحقیقات کے نام پر صرف لیپا پوتی کی۔
٭ بندوپادھیائے کو لکاتہ میں9سال تک کمپنی رجسٹرار رہے۔ انہیں کی مدت میں وہاں سارا گھوٹالہ ہوا۔
٭ آزاد کے مطابق انہوں نے جیٹلی کو ڈی ڈی سی اے افسروں کے کرپشن پر200سے زیادہ خطوط لگے ، لیکن جیٹلی نے ان کا کوئی جواب نہیں دیا۔
٭ اسٹیڈیم کی تعمیر میں24کروڑ روپے خرچ ہونے تھے ، لیکن130 کروڑ روپے خرچ ہونے کے بعد بھی کام مکمل نہیں ہوسکا۔
٭ اکتوبر2012ء میں بشن سنگھ بیدی ، مندر سنگھ ، سریندر کھنہ ، گرچرن سنگھ جیسے سابق کرکٹر نے کیرتی آزاد کے الزامات کی حمایت میں دھرنے پر بھی بیٹھ چکے ہیں ۔

DDCA corruption row: Kirti Azad too attacks Jaitley with 52 questions, BJP says charges fake

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں