جنوب امریکی علاقہ میں طوفان - مکانات کو نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-27

جنوب امریکی علاقہ میں طوفان - مکانات کو نقصان

واشنگٹن
رائٹر
ایک ہوائی بگولہ نے برمنگھم ، الابامہ میں تباہی مچائی، جس میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ۔ ریاست کے سب سے بڑے شہر میں کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارہ اور محکمہ موسمیات کے عہدہ دار نے یہ اطلاع دی ۔ موسمیات کے قومی ادارہ نے آج بتایا کہ ٹاؤن کے جنوب مغربی حصہ میں رات پانچ بجے طوفان آیا۔ برمنگھم پولیس کے لیفٹننٹ پولیس سین ایڈورڈ نے بتایا کہ بعض بھارتی نقصانات کی اطلاع ملی ہے اور تین افراد کو ہاسپٹل میں شریک کرایاگیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طوفان کی وجہ سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہونچا ۔ علاقہ میں بجلی گل ہوگئی۔ امریکہ کے جنوبی حصہ میں کرسمس پر بھی موسم کی شدت برقرار رہی ۔ اورریاست الاباما کی جیفر سن کاؤنٹی کو ایک بگولے کا سامنا کرنا پڑ ا۔ تاہم اس میں کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ریاست کے بڑے شہر برمنگھم کے بعض حصے بھی اس بگولے کی زد میں آئے اور یہاں پولیس کے ترجمان لیفٹننٹ شان ایڈ ورڈ نے بتایا کہ کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جن میں رہائشی بیٹھے رہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بگولوں کا باعث بننے والا طوفان مشرق کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کے باعث ہونے والی شدید بارش سے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ الاباما میں آنے والا بگولا رواں ہفتہ آئے طوفا کا ہی تسلسل تھا۔ چہار شنبہ کو غیر معمولی گرم موسم شدید بارشو اور بگولوں کا باعث بنا اور اس سے مختلف علاقوں میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور املاک کو خاصا نقصان پہنچا۔ کل ریاست میسی سپی میں سیلاب کا انتباہ برقرار رہا ۔ موسمیات کی پیش قیاسی کرنے والے قومی مرکز نے متنبہ کیا تھا کہ اس ریاست کے وسطی حصہ کو شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس دوران ژالہ باری اور چالیس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی ۔ مشرقی ساحلی شہر جن میں واشنگٹن نیویارک اور بوسٹن بھی شامل ہیں ۔

Alabama Tornado Adds To Christmas Storm Woes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں