سیلاب متاثرین کے لئے حکومت ٹاملناڈو کی خصوصی امکنہ اسکیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-15

سیلاب متاثرین کے لئے حکومت ٹاملناڈو کی خصوصی امکنہ اسکیم

چینائی
پی ٹی آئی
چیف منسٹر ٹاملناڈو جئے جیہ للیتا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی کہ وہ شہری غریبوں کے لئے پچاس ہزار مکانات تعمیر کرنے کی خصوصی اسکیم کو منظوری دیں۔ بارش سے متاثرہ علاقوں میں باز آباد کاری کاموں کے ایک حصہ کے طور پر ان غریبوں کو پانچ ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے دوبارہ بسانا ہوگا ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں غریب اور کمزور لوگ بد ترین متاثر ہوئے ہیں، جیہ للیتا نے کہا کہ حکومت نے متاثرہ خاندانوں کا جائزہ لینے ایک بڑی مشق شروع کردی ہے ۔ جیہ للیتا نے مودی کے نام اپنے ایک خط میں کہا کہ ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈس سے فوری طور پر ایکس گریشیا کی ادائیگی کی گئی ہے ۔ بہر حال اس رقم سے ان کی مستقل باز آباداری نہیں ہوگی اور نہ وہ اپنے گھر دوبارہ تعمیر کرسکیں گے ۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ دریائے کووم اور بکنگھم کنال کے کناروں پر مقیم پچاس ہزار خاندان بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت25ہزار خاندانوں کو سلم کلیرنس بورڈ کی جانب سے تعمیر کردہ مکانات میں بسائے گی ، باقی پچیس ہزار خاندانوں بالخصوص بکنگھم کنال کے کنارے مقیم افراد اور مضافاتی علاقوں میں دیگر جھیلوں کے قریب رہنے والے دیگر پچیس ہزار خاندانوں کے لئے حکومت نے پچاس ہزار ہمہ منزلیں عمارتیں تعمیر کرنے کا ایک پلان تیار کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ380مربع فٹ کے ہر یونٹ کی تعمیر پر جس میں دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی رقم بھی شامل ہے ۔ دس لاکھ روپئے فی یونٹ کے مصارف متوقع ہیں ۔ اس وسیع اور خصوصی ہاؤزنگ پراجکٹ پر پانچ ہزار کروڑ روپے صرف ہوں گے ۔ جیہ للیتا نے مودی سے اپیل کی کہ وہ شہری غریبوں کی باز آباد کاری کے لئے پچاس ہزار مکانات تعمیر کرنے ریاستی حکومت کے لئے خصوصی اسکیم کو منظوری دین ۔ ان غریبوں کی پانچ ہزار کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے باز آبادی کرنی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت، ایسے مکانات کی تعمیر کے لئے زمین کا خرچ برداشت کرے گی۔

Chennai floods: TN seeks Rs 4,500 cr from Urban Development Ministry for restoration work

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں