بے بنیاد اعدا د و شمار پر شرح نمو بڑھا کر پیش کرنے کا حکومت پر سی پی آئی ایم کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-07

بے بنیاد اعدا د و شمار پر شرح نمو بڑھا کر پیش کرنے کا حکومت پر سی پی آئی ایم کا الزام

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بے بنیاد اعدا د و شمار استعمال کرتے ہوئے شرح نمو کو بڑھا چڑھا کر ظاہر کرنے کا حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ ہندوستانی معیشت میں فروغ ظاہر کرنے سے عالمی سطح پر اخبار کی نمایاں سرخیوں میں جگہ پانے میں مدد ملے گی ، لیکن معیشت کے بنیادی اصولوں میں مدد نہیں ملے گی۔ جنرل سکریٹری سی پی آئی ایم سیتا رام یچوری نے کہا کہ معیشت کے بہتر ہونے اور مزید نکھار آنے کے بارے میں انہوں نے وزیر اعظم اور وزیر فینانس کے دعووں کو سنا ہے ، تاہم معیشت میں عوامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہونے تک کچھ نہیں ہوگا۔ فیس بک پر اپنی تحریر میں انہوں نے کہا کہ انتہائی بے بنیاد اعداد و شمار کے سلسلوں کی بنیاد پر ملک کی مجموعی پیداوار اور شرح نمو کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے ۔ کئی نقادوں اور ماہرین معیشت نے بارہا اس بات کا اشارہ دیا کہ ان اعداد و شمار کی بنیاد انتہائی بے بنیاد ہے ۔ یچوری نے استدلال پیش کیا کہ قدیم بنیاد کے اعشاریہ پر مبنی حکومت کی جانب سے درج کردہ7۔4فیصد شرح نمو گھٹ کر5۔2فیصد ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب معیشت میں سرمایہ کاری انحطاط پذیر ہوگئی ہے ۔ سی پی آئی ایم لیڈر نے کہا کہ صنعتی پیداوار کے اعداد و شمار میں کمی اور اکتوبر اور نومبر کے درمیان مینو فیکچرنگ (پیداواری) شرح نمو بھی روزگار کے مواقع پیدا ہونے میں انحطاط ظاہر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کارپوریٹ سیکٹر کو ٹیکس رعایتوں میں وسعت دینے کا حکومت پر الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ عام آدمی اور کسان مہنگائی اور زرعی شعبہ میں بحران کے سبب متاثر ہیں ۔ زرعی شعبہ میں انحطاط کے نتیجہ میں کسانوں کے خود کشی واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی پر یہ الزا م عائد کیا کہ وہ اپنے انتخابی وعدوں جن میں اقل ترین امدادی قیمتوں کا تیقن دیا گیا ، سے چشم پوشی کرنے کے لئے کسانوں کو دھوکہ دینے کا الزام بھی عائد کیا۔ یچوری نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ حکومت، عالمی سطح پر آئیل، کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں پہنچا رہی ہے ، اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو راحت نہیں دے رہی ہے ۔ انہوں نے ادعا پیش کیا کہ سوچھ بھارت اور اسکل ڈیولپمنٹ کے نام پر نئے ٹیکس سے عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ میں مزید اضافہ ہوگا۔2016کے بجٹ سے قبل حکومت اپنے مالیاتی خسارہ کو کم کرنے واضح کوشش کررہی ہے۔ یچوری نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے کارپوریٹ سیکٹر کو ٹیکس رعایتوں کے ذریعہ دی جانے والی ترغیبات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

NDA government 'inflating' growth rate by 'dubious' data, says CPI(M) general secretary Sitaram Yechury

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں