ہٹ اینڈ رن کیس - سلمان خان کو راحت - تمام الزامات سے بری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-11

ہٹ اینڈ رن کیس - سلمان خان کو راحت - تمام الزامات سے بری

salman-khan
ممبئی
پی ٹی آئی
بمبئی ہائی کورٹ نے آج بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو2002کے ہٹ اینڈ رن( ٹکر مار کر راہ فرا ر اختیار کرنے) کیس میں تمام الزامات سے بری کردیا ہے جنہیں سیشن کورٹ نے خاطی قرار دے کر 5سال قید کی سزا سنائی تھی۔ کھچا کھچ بھرے کمرہ عدالت میں49سالہ اداکار کو بری کرتے ہوئے جسٹس اے آر جوشی نے کہا کہ اپیل قبول کی جاتی ہے ۔ تحت کی عدالت کا فیصلہ کالعدم ہوا اور سلمان کو تمام الزامات سے بری کیاجاتا ہے ۔ فیصلہ سنتے ہی اداکار جذبات سے مغلو ہوگیا۔ ادکار جو بلو وائٹ چیکس شرٹ میں ملبوس تھا 1:30بجے عدالت پہنچا۔ پولیس نے ہائی کورٹ احاطہ کے اطراف کڑا بندوبست کیا تھا۔ سلمان کے ساتھ باڈی گارڈ شیرا ، بہنوئی آیوش ، بہن الویرا اور منیجر موجود تھے ۔ جسٹس جوشی نے جنہوں نے پیر کے دن فیصلہ لکھوانا شروع کیا تھا ، کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔28ستمبر2002کو سلمان کی کار، باندرہ میں ایک بیکری میں گھس گئی تھی ۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر4زخمی ہوگئے تھے ۔ سلمان کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے عدالت کے اندر اور باہر وکلاء ، موکلین اور کئی دیگر افراد جمع تھے ۔ اداکار ، ممبئی کے مضافات کرجت کے ایک اسٹوڈیو سے جہاں وہ شوٹنگ کررہا تھا، عدالت پہنچا تھا ۔ جج نے کہا کہ ملزم کا گناہ ثابت کرنا استغاثہ کی ذمہ داری ہے ، جو بلا شبہ ہونا چاہئے۔ استغاثہ کے پاس مختلف کمیاں پائی گئیں جیسے ضروری اور اہم گواہوں کی گواہی ریکارڈ نہ کرنا، زخمی گواہوں کے بیانات میں تضاد وغیرہ۔ اس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ سلمان اس میں ملوث ہے یا نہیں ۔ ایسے ثبوت کی بنیاد پر سلمان کو خاطی نہیں قرار دیاجاسکتا ۔ جج نے کہا کہ تحقیقات ناقص طریقہ سے کی گئیں جس سے کئی خامیاں رہ گئیں اور اس کا فائدہ ملزم کو ملتا ہے ۔ استغاثہ کا پورا ثبوت شہادتی نوعیت کا ہے ۔ گاڑی چلانے اور حالت نشہ مٰ ہونے کا کوئی ثبوت استغاثہ پیش نہیں کرسکا۔ تحت کی عدالت نے رین بار اینڈ ریسٹورنٹ ( جہاں سلمان حادثہ سے قبل گیا تھا)کا، بل بغیر پنچجامہ قبول کر کے غلطی کی۔ آئی اے این ایس کے بموجب جسٹس اے آر جوشی نے دیرینہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اداکار کو13سال قدیم کیس میں استغاثہ کے پیش کردہ ثبوت کی بنیاد پر خاطی قرار نہیں دیاجاسکتا ۔ ڈارک چیکس شرٹ اور جینس میں ملبوس سلمان خان نے سپاٹ چہرہ کے ساتھ فیصلہ سنا۔ اداکار کے بیشتر ارکان خاندان بشمول والد سلیم خان عدالت میں موجود تھے ۔
ممبئی سے یو این آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب مہاراشٹرا کے مملکتی وزیر داخلہ رام شنڈے نے آج کہا کہ سلمان خان کو بری کرنے کے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے یا نہیں یہ بات پیر کو طے کی جائے گی۔انہوں نے جسٹس اے آر جوشی کے اداکار کو تمام الزامات سے بری کرنے کے چند گھنٹوں بعد ناگپور میں اخباری نمائندوں کو یہ جانکاری دی۔

Bombay HC acquits Salman Khan of all charges in 2002 hit-and-run case

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں