بی جے پی کو طرز کارکردگی میں تبدیلی لانے راہل گاندھی کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-15

بی جے پی کو طرز کارکردگی میں تبدیلی لانے راہل گاندھی کا مشورہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
راہول گاندھی نے آج دعویٰ کیا کہ ان کے حالیہ دورہ آسام کے موقع پر آر ایس ایس کارکنوں نے انہیں بار پیٹا کے ایک مندر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا سیاست کرنے کا طریقہ ہے ، جو ناقابل قبول ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر نے جو واضح طور پر برہم نظر آرہے تھے ، کہا کہ وہ تین مسائل اٹھانا چاہتے ہیں ۔ جنہوںنے چیف منسٹر کیرالا اومن چانڈی کو کولم میں منگل کو منعقد ہونے والی وزیر اعظم کی ایک تقریب میں مدعو نہ کیے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ تنقید بنایا اور کہا کہ انہوں نے ریاست کے عوام کی توہین کی ہے ۔ وہ پارلیمنٹ ہاؤز کے باہر ریاست میں نظم و ضبط کے مسئلہ پر ایک احتجاج میں حصہ لینے کے دوران نامہ نگاروں سے بات چیت کررہے تھے ۔ راہول نے کہا کہ جب میں ضلع بارپیٹا میں ایک مندر میں حاضری دینے گیا تو آر ایس ایس کے لوگ وہاں داخل ہوگئے اور انہوں نے مجھے مندر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ بی جے پی اس طرح کام کرتی ہے ۔ انہوں نے میرے سامنے خواتین کو ٹھہرا دئیے اور مجھ سے کہا کہ میں مندر میں داخل نہیں ہوسکتا ۔ راہول نے سوال کیا کہ وہ مجھے روکنے والے کون ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں شام میں جب آر ایس ایس کے کارکن وہاں سے چلے گئے تب انہو نے مندر میں حاضری دی ۔ چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی نے کل الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس نے راہول گاندھی کے حالیہ دورہ آسام کے موقع پر انہیں بار پیٹا ستارا مندر میں داخل نہ ہونے دینے کی سازش رچی تھی ۔ اومن چنڈی کے مسئلہ پر راہول نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم نے کیرالا کے عوام کی توہین کی ہے ۔ اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہمارے چیف منسٹر کو ایک تقریب میں جانے سے روک دیا ہے ۔ راہول نے کہا کہ چیف منسٹر کیرالا ، ریاست کے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ کیرالا کے عوام کی آواز ہیں اور وزیر اعظم نے اس آواز کی توہین کی ہے ۔ یہ ہمیں قطعی قبول نہیں ہے ۔ یہاں یہ تذکرہ مناسب ہوگا کہ پسماندہ از ہاوا برادری کی تنظیم ایس ایم ڈی پی کے ایک فیصلہ پر گزشتہ ہفتہ ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ، جس نے سابق چیف منسٹر شنکر کے مجسمہ کی منگل کے دن کولم میں وزیر اعظ کے ہاتھوں نقاب کشائی کی تقریب سے اومن چنڈی کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چنڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا تھا کہ تقریب کے منتظم ویلا پلی ناٹیسن کی درخواست پر انہیں اس تقریب سے دور رکھنے پر انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ پنجاب سے متعلق مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے راہول نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں معصوموں کا خون بہایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب اس بات سے واقف ہیں کہ پنجاب میں کیا ہوا ہے ، بے قصوروں کا قتل عام کیا گیا ہے ، یہ نظم و ضبط کے مغائر ہے ۔ پنجاب میں اکالی دل ، بی جے پی اتحاد برسر اقتدار ہے ۔ کانگریس کے نائب صدر نے آخر میں کہا کہ بی جے پی کو اپنا طرز کارکردگی تبدیل کرنا ہوگا ۔ جو کچھ ہوا ہے وہ کیرالا کے عوام کے لئے، پنجاب کے عوام کے لئے اور آسام کے عوام کے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔

RSS and BJP stopped me from entering temple in Assam: Rahul Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں