جیٹلی کے خلاف مہم پر کیرتی آزاد بی جے پی سے معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-24

جیٹلی کے خلاف مہم پر کیرتی آزاد بی جے پی سے معطل

نئی دہلی
پی ٹی آٗی
بی جے پی نے آج سخت کارروائی کرتے ہوئے اپنے رکن پارلیمنٹ کیرتی آزاد کو معطل کردیا جو دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن میں مبینہ کرپشن کے لئے مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی کے خلاف ایک مہم چلا رہے ہیں ۔ پارٹی نے ان پر الزام لگایا کہ وہ مخالف جماعت سر گرمیوں ملوث ہورے ہیں ۔ اور کانگریس اور عام آدمی پارٹی سے گٹھ جوڑ کررہے ہیں جس سے بدنامی ہورہی ہے ۔ کیرتی آزاد نے تین دن پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی پر شدید تنقید کی تھی اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر باغیانہ رویہ اختیار کیا تھا ۔ اسی پس منظر میں بی جے پی پارلیمانی بورڈ نے انہیں پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے فوری اثر کے ساتھ معطل کردیا ۔ پارٹی ہیڈ کوارٹرس کی جانب سے ان کی معطلی کا اعلان کیا گیا ۔ بعد میں پارلیمانی بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان کی مخالف پارٹی سر گرمیوں کی تفصیل بتائی گئی۔ کیرتی آزاد پر پارٹی اور عہدیداروں کے وقار کو گھٹانے کا الزام لگایا گیا ۔ بہار کے در بھنگہ سے تیسری بار رکن پارلیمنٹ بننے والے کیرتی آزاد جو سابق کرکٹر بھی ہیں، دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن کے معاملات پر کئی برسوں سے ارون جیٹلی کے خلاف مہم چلارہے ہیں ۔ لیکن اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں پارٹی صدر امیت شاہ کو مشورہ دینے اور لوک سبھا میں کھلے عام باغیانہ تیور دکھانے کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی جہاں انہوں نے مقررہ وقت میں ایس آئی ٹی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا ۔ ان کی تنقیدوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی ، امیت شاہ اور بعض دوسرے قائدین نے ارون جیٹلی کی تائید کی اور کہا کہ وہ عوامی زندگی میں شفاف زندگی ریکارڈرکھتے ہیں ۔ کیرتی آزاد نے ارون جیٹلی کو چیالنج کیا تھا کہ وہ ان کے خلاف بھی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں۔ وزیر فینانس نے اس سے قبل دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور عام آدمی پارٹی کے دیگر قائدین کے خلاف مقدمات دائر کئے ہیں ۔ معطلی کے فیصلہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے 56سالہ کیرتی آزاد نے اسے بد بختانہ قرار دیا ہے اور کہا کہ ایمانداری کے ساتھ انہوں نے پارٹی کے لئے کام کیا ہے۔ کیرتی آزاد نے دھمکی دی کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید انکشافات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کی توقع نہیں کررہے تھے کہ پارٹی کرپشن کے خلاف بولنے پر اس قدر نچلی سطح پر جاتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرے گی ۔ اس دوران کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے کیرتی آزاد کی معطلی پر بی جے پی پر طنز کیا اور کہا کہ سوال کیا آیا اگلی باری شتروگھن سنہا کی ہوگی۔ اس دوران کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیو الا نے کہا کہ کیرتی آزاد کی معطلی اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعظم مودی بی جے پی کے کرپٹ قائدین کا تحفظ کررہے ہیں ۔ اپنی معطلی کے بعد کیرتی آزاد نے پارٹی کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سچ بولنے اور کرپشن کو نمایاں خرنے کی سزا دی گئی ۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا نے آج اپنے پارٹی کے ساتھی کیرتی آزاد کی تائید کی اور کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی کو ایل کے اڈوانی کے نقش قدم پر چلنا چاہئے جنہوں نے حوالہ معاملہ میں لوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیاتھا اور وزیر اعظم نریندر مودی کے مشورہ کے مطابق خود کو بے قصور ثابت کرنے کا بھی انہوں نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ہمت کا مظاہرہ کیا ۔ تاہم انہوں نے پارٹی کو خبردار کیا کہ وہ بد عنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے ان کے ساتھی کے خلاف کوئی کارورائی نہ کرے ۔ ٹوئیٹر پر انہوں نے لکھاکہ کیرتی آزاد آج کے ہیرو ہیں اور لکھا کہ ان کی پارٹی جو مختلف تھی اب خود اختلافات کا شکار ہورہی ہے ۔

BJP MP Kirti Azad suspended for targeting Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں