حکومت آندھرا پردیش عوامی بہبود کے لئے کوشاں - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-02

حکومت آندھرا پردیش عوامی بہبود کے لئے کوشاں - چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد
ایس این بی
صدر تلگو دیشم پارٹی وو زیر اعلیٰ آندھرا پردیشچندر ابابو نائیڈو نے آج کہا ہے کہ تلگو دیشم پارٹی کا قیام پچھڑے طبقات ، کسانوں اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے عمل میں لایا گیا ۔ آج ضلع گنٹور میں ویملو میں جنا چیتنیا یاترا میں شرکت کے بعد جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چندر ابابو نائیڈو نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی نے ہمیشہ عوام کے مسائل کی یکسوئی پر اپنی توجہ مرکوز کی اور عوامی بہبود کو اپنا نصب العین بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کثیر تعداد میں ہیں اور ریاست کا بجٹ خسارہ میں ہے۔ لیکن ان تمام مسائل کے باوجود ریاست آندھرا پردیش میں حکومت کی جانب سے بہبودی پراگرامس کو نافذ العمل کیاجارہا ہے ۔ چندر ابابو نائیڈو نے کہا کہ تلگو دیشم پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادات کے تحفظ اور عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی ہے ۔ چنانچہ ٹی ڈی پی حکومت نے ملک میں پہلی بار پکے مکانات کی تعمیر کے پروگرام کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش نے کہا کہ2008میں انہوںنے عوامی مسائل سے واقفیت کے لئے پدیاترا کا آغاز کیا تھا اور اس پد یاترا کے دوران ان کو عوام کے مسائل و مشکلات سے واقفیت حاصل ہوئی اور انہوں نے عوام کے مسائل کا مشاہدہ کر کے اس تجربہ کے بعد موثر اقدامات کئے اور حکومت نے عوام کو بلا رکاوٹ حکمرانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پروگرامس تیار کئے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت نے 24ہزار کروڑ روپے کے زرعی قرضہ معاف کئے اور ریاست آندھرا پردیش میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی بہبودی اسکیمات اور ترقیاتی پروگرامس کو نافذ العمل کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وظائف کی رقم کو200روپئے سے بڑھا کر1000روپے کیا گیا اور ان وظائف سے44لاکھ افراداستفادہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے صرف وظائف کے لئے ہی6ہزار کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں اور یہ وظائف غریبوں، جسمانی معذورین کی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے جاری کئے جارہے ہیں ۔ چندر ابابو نائیڈو نے کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت ایک عوام دوست حکومت ہے اور وہ عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے مختلف موثر اقدامات کے ذڑیعہ کوشاں ہے۔

AP govt contributes to public welfare Chandrababu Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں