موسیقار نوشاد کی 96 ویں سالگرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-25

موسیقار نوشاد کی 96 ویں سالگرہ

naushad-ali-musician
ممبئی
یو این آئی
1960ء کی دہائی میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی مشہور فلم"مغل اعظم" کی شاندار موسیقی کو آج کی نسل بھی گنگناتی ہے لیکن اس کی گیت کو میوزک دینے والے عظیم موسیقار نوشاد نے پہلے فلم مغل اعظم کا میوزک ڈائریکشن کرنے سے انکارکردیا تھا ۔ کہاجاتا ہے کہ مغل اعظم کے ڈائریکٹر کے ۔ آصٖف ان سے ملنے ایک بار ان کے گھر گئے ۔نوشاد اس وقت ہارمونیم پر کچھ دھن تیار کررہے تھے کہ تبھی آصف نے50ہزار روپے کے نوٹ کا ایک پیکٹ ہارمونیم پر پھینکا۔ نوشاد اس بات سے انتہائی ناراض ہوگئے اور انہوں نے نوٹ کا بنڈل آصف کے منہ پر مارتے ہوئے کہا کہ ایسا ان لوگوں کے لئے کرنا جو بغیر اڈوانس لئے فلموں میں میوزک نہیں دیتے ۔ میں آپ کے فلم میں موسیقی نہیں دوں گا ۔ بعد میں کے آصف کے منت سماجت کے بعد نوشاد نے صرف فلم کا میوزک دینے کے لئے تیار ہوئے اورا سکے لیے انہوں نے بطور معاوضہ ایک پیسہ بھی نہیں لیا ۔ لکھنو کے متوسط طبقے شدت پسند مسلم کنبے میں26دسمبر1919ء کو پیدا ہونے والے نشاد کا بچپن سے ہی موسیقی کی طرف رجحان تھا اور اپنی اس شوق کو پروان چڑھانے کے لئے وہ فلم دیکھنے کے بعد رات میں دیر سے گھر لوٹا کرتے تھے اس پر انہوں نے اکثر وبیشتر اپنے والد کی ناراضگی جھیلنی پڑتی تھی ۔ ان کے والد ہمیشہ کہاکرتے تھے کہ تم گھر یا موسیقی میں سے ایک کو منتخب کرلو ۔ ایک بار کی بات ہے کہ لکھنو میں ایک ڈرامہ کمپنی آئی اور نوشاد نے آخر کار ہمت کر کے اپنے والد سے یہ بول ہی دیا کہ آپ کو آپ کے گھر مبارک، مجھے میرا موسیقی عزیز ہے ۔ اس کے بعد وہ گھر چھوڑ کر اس ڈرامہ کمپنی میں شامل ہوگئے اور اس کے ساتھ جے پور ، جودھ پور ، بریلی اور گجرات جیسے بڑے شہروںکا انہوں نے سفر کیا۔

96th Birthday of Indian Musician Naushad

1 تبصرہ: