بنگلہ دیش میں ایک مندر پر بم حملہ - 9 افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-12

بنگلہ دیش میں ایک مندر پر بم حملہ - 9 افراد زخمی

ڈھاکہ
پی ٹی آئی، رائٹر
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے قریب دیناج پور ضلع کے ایک مندر پر ہوئے بم حملہ میں9افرادزخمی ہوگئے ۔ شمالی خطہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روح الامین نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح افراد مندر میں گھس گئے اور انہوںنے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس میں9افراد زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے دیسی بموں سے حملہ کیا اور اس کے بعد نادھا دھند فائرنگ کی۔ کبیر نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کو حملے کے پیچھے جنگجو گروپ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کا ہاتھ ہونے کا شبہ ہے ۔ حملہ کے وقت مندر میں موجود افراد پجاریوں نے یہی سمجھا کہ مقامی اسکول کی انتخابی کمیٹی اپنی کامیابی کا جشن منانے کے پٹاخے پھوڑ رہی ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ کے بعد مندر میں موجود افراد اور پجاریوں نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا اور ان میں سے ایک حملہ آور کو پکڑ لیا ۔ دوسرے مشتبہ حملہ آور کو پڑوسی بیر گنج ضلع سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ اس حملہ آور نے مندر پر حملہ کے بعد فرار ہوتے ہوئے ایک زمیندار کے گھر میں پناہ لینے کی کوشش کی اور انکار کرنے پر زمیندار کے چھوٹے بیٹے کو گولی مار کر زخمی کردیا ۔ اس واقعہ میں مقامی افراد برہم ہوگئے اور انہوں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ حملہ کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ اسی دوران بنگلہ دیش حکوم تنے ملک میں تین ہفتوں سے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پرعائد پابندی کو ہٹاتے ہوئے وہاٹس اپ اور وائبر کو چھوڑ کر فیس بک پر سے آج پابندی ختم کردی ۔ وزیر مواصلات ایرانا حالم نے کہا کہ دو لیڈروں علی احسان محمد مجاہد اور صلاح الدین قادر چودھری کو پاکستان کے خلاف1971ء کی جنگ کے دوران کئے گئے جرائم کے لئے چد دنوں قبل سپریم کورٹ نے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ اس کے بعد ملک میں پھانسی کی سزا کو برقرار رکھنے کے فیصلے کی مخالفت کے اندیشے کے پیش نظر اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر پا بندی لگادی گئی تھی۔ حالم نے کہاکہ وزارت داخلہ سے موصول سفارشات کی بنیاد پر تمام مواصلات خدمات فراہم کرانے والے اداروں کوفورا فیس بک پر سے پابندی ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ سیکوریٹی وجوہ سے وہاٹس اپ اور وائبر پر عائد پابندی ابھی جاری رہے گی۔

Nine injured in attack on Hindu temple in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں