لندن کے ٹیوب ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار کا حملہ - 3 مسافرین زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-07

لندن کے ٹیوب ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار کا حملہ - 3 مسافرین زخمی

لندن
رائٹر، پی ٹی آئی
لندن کے انڈر گراونڈ ٹرین اسٹیشن میں ایک چاقو بردار شخص نے تین افراد کو زخمی کردیا۔ حملہ کرتے وقت چاقو بردار شخص چیخ چیخ کر کہتا رہا کہ یہ حملہ شام کے لیے ہے ۔ پولیس نے اسے گرفتار کرنے کے لئے اسٹین گن کا استعمال کیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے اس حملہ کو دہشت گرد حملہ قرار دیدیا ہے ۔ لیٹرن اسٹون ٹیوب اسٹیشن لندن سے تقریبا دس کلو میٹر کے فاصلہ پر مشرق میں واقع ہے جہاں27یا28سال کے ایک شخص نے یہ حملے کئے ۔ یہاں یہ یاد دہانی ضروری ہوگی کہ اس واقعہ سے چندر روز قبل ہی برطانیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کئے ہین ۔ گزشتہ شام اسٹیشن پر پولیس کو فوراطلب کرلیاگیا۔ حملے میں چھپن سالہ ایک شخص زخمی ہوا، حالانکہ اس کے زخم بہت گہرے ہنیں ہیں۔ تاہم یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس سے زندگی کو خطر ہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ دو دیگر افراد کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ ایک ویڈیو فوٹیج سے بعض مسافرین کو اپنے بچوں کے ساتھ گزرتے دیکھا گیا حتی کہ ایک شخص کو زمین پر پڑے کراہتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس کے چاروں طرف خون پھیلا ہوا تھا۔ یہ منظر اسٹیشن کے ٹکٹ ہال کے قریب دیکھا گیا ۔ پولیس افسروں نے حملہ آور پر قابو پالیا ۔ پولیس افسران ٹیسرے سے لیس تھے اور انہوں نے مشتبہ شخص پر فائرنگ کی جس کا نشانہ چوک کیا۔ ویڈیو میں حملہ آور کو ہنوز کھڑے دیکھا جاسکتا ہے ۔ افسران نے اس کے بعد دوبارہ فائرنگ کی جس کے بعد وہ زمین پر گر پڑا ۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اس شخص نے دیگر راہگیروں کو بھی دھمکایا تھا ۔ ویڈیو میں چاقو بردار شخص کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے مسافرین کو دیکھا جاسکتا ہے ۔ بعض افراد نے فورا اپنے موبائل فونس نکالے اور اس کی تصویر اتارنی شروع کردی۔ کمانڈر رچرڈوالٹن نے بتایا کہ ہم اسے واضح طور پر دہشت گردی کا واقعہ تسلیم کرتے ہیں اور عوام کو ضبط و تحمل سے کام لینے کی تلقین کرتے ہیں ۔ تاہم انہیں چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گردی کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں جس سے یہ ظاہر وہتا ہے کہ دہشت گرد حملہ ممکن ہے ۔10ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے لندن میں چاقو بردار کے حملہ کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ ہم اس معاملہ کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں او رمزید تفصیلات اکٹھا کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو اپنے ہاتھ میں چاقو تھامے اور ہوا میں لہراتے دیکھا ۔ چاقو صرف تین انچ لمبا تھا ۔ چاقو بردار زمین پر پڑے ایک شخص کو دھمکیاں دے رہاتھا جب کہ لوگ سنٹرل لائن ٹیوب اسٹیشن پر ادھر ادھر بھاگتے دیکھے گئے ۔ لندن کے میئر کے ترجمان نے بتایا کہ لندن کو کمشنر نے واقعہ سے واقف کروادیا ہے ۔ یہ انتہائی سنگین واقعہ ہے اور میئر متاثرین کے بارے میں فکر مند ہیں ۔ تحقیقات جاری ہیں لہذا مزید تفصیلات سے عوام کو آگاہ نہیں کیاجاسکتا ۔ برطانوی سرزمین پر مئی2013ء میں لی رگ پی کے قتل کے بعد سے یہ پہلا دہشت گرد ی حملہ ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں سے برطانیہ میں انتقامی حملوں کے امکانات کم ہیں ۔ گزشتہ سال ہم نے ایسی سات سازشوں کو ناکام بنادیا تھا ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ چاقو بردار شخص شام ، شام کہہ کر چیخ رہا تھا ۔ میں نے ایک ہجوم کو ادھر ادھر بھاگتے دیکھا۔ تاہم میں نے اس واقعہ کو نظر انداز کردیا کیونکہ مجھے بر وقت ٹرین میں سوار ہونا تھا ۔ اسی دوران میری آنکھیں ایک منظر دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئیں ۔ میں نے ایک شخص کو ہوا میں چاقو لہراتے ہوئے دیکھا۔ دی گارجین نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے یہ رپورٹ دی ۔ انہوں نے بتایاکہ وہ چاقو لہراتے ہوئے یہ بھی کہہ رہا تھا کہ مادر وطن شام پر حملے کا یہی نتیجہ ہوگا اور ہم تمہارا خون پانی کی طرح بہا دیں گے ۔ ایسے اچانک حملوں کو روکنا انتہائی مشکل کام ہے ۔

3 injured in knife attack 'terrorist incident' in London Underground

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں