بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں دھماکے - 10 زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-06

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں دھماکے - 10 زخمی

ڈھاکہ
پی ٹی آئی، رائٹر
شمالی بنگلہ دیش میں آج ہندوؤں کی ایک مذہبی تقریب میں بم دھماکے سے10افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ یہ اطلاع ایک پولیس افسر نے دی۔ ہندوؤں کی تقریب پر یہ حملہ، اسی علاقہ میں گزشتہ ماہ اٹلی کے ایک ڈاکٹر پر گولی چلائے جانے کے واقعہ کے بعد ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوگیا تھا۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش میں اٹلی اور جاپان کے ایک ایک شہری کا قتل کیا گیا تھا ۔ اٹلی کا شہری دھرماد ا تنظیم کے لئے کام کررہا تھا ۔ تازہ واقعہ دیناج پور میں ہوا ہے ، جو ڈھاکہ سے 415کلو میٹر دور ہے ۔ دیناج پور کے ہندوؤں کی مذہبی تقریب میں جہاں کئی ہزار لوگ جمع تھے ، کئی بم دھماکے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ مندر کے پجاری کو پہلے مذہبی تقریب منعقد نہ کرنے کی دھمکی دی گئی تھی لیکن پھر بھی سمیل نامی تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں کئی بموں کے دھماکے ہوئے ۔ اس واقعہ کے سلسلہ میں پانچ افراد کو گرفتارکرکے ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں ہندوؤں کی تقریب کے انعقاد پر بموں سے حملے کا واقعہ بہت کم ہوا کرتا ہے ۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک سال سے تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے چار کو آن لائن ناقدین کی جان چلی گئی ہے ۔ ان میں بنگلہ دیشی نژاد ایک امریکی بلاگر بھی شامل ہے ۔

10 injured in bomb blasts at Hindu temple in Bangladesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں