پنجاب بحران کا شکار - صرف حکمراں طبقہ کو فائدہ - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-06

پنجاب بحران کا شکار - صرف حکمراں طبقہ کو فائدہ - راہول گاندھی

فرید کوٹ
پی ٹی آئی
راہول گاندھی نے آج پنجاب میں حکمرں شرومنی اکادلی دل (ایس اے ڈی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صرف اکالی دل کو ہی فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پنجاب میں کانگریس متحد ہے۔ انہوں نے دو ریاستی قائدین کے ہمراہ پولیس فائرنگ میں ہلاک افراد کے ارکان خاندان سے ملاقات کی ۔ پنجاب میں سکھوں کی مذہبی کتاب کو مسخ کرنے پر گزشتہ ماہ ہوئے احتجاج کے دوران فائرنگ میں ہلاک دو نوجوانوں کے افراد خاندان سے ملاقات کے لئے راہول گاندھی یہاں بذریعہ ٹرین پہنچے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں کوئی اور نہیں صرف اکالی دل بادل سے تعلق رکھنے والوں کو ہی فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ مستقبل میں پنجاب میں ہر کسی کو فائدہ پہنچے، لیکن میں یہاں کسی کا مستقبل تابناک نہیں دیکھ رہا ہوں ۔ اس وقت پنجاب بحران کا شکار ہے، کسانوں کو بحران کا سامنا ہے، منشیات بھی یہاں بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ پنجاب میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے پیش نظر کانگریس کے تمام دھڑے متحد ہوگئے ہیں۔ راہول گاندھی نے کہا کہ پنجاب میں کانگریس اجتماعی طور پر پنجاب کے مستقبل کے لئے لڑائی کرے گی ۔ اس کے کسان، دلت اور مزدور2017ء میں منعقد شدنی اسمبلی انتخابات میں موجودہ حکومت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس متحدہ طور پر مقابلہ کرتے ہوئے موجودہ ایس اے ڈی۔ بی جے پی کو تبدیل کردے گی ۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے تمام سینئر پارٹی قائدین مجھے اس بات کا تیقن دیں کہ وہ تمام متحد رہیں گے ۔ تاکہ تیقن دیں کہ وہ پنجاب کا مستقبل کو بہتر بنائیں تاہم انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر ریاسی قائدین نے کانگریس کو منقسم کیاتو ہم اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکیں گے ۔ فائرنگ میں ہلاک افراد کے ارکان خاندان سے راہول گاندھی نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد ایک چیز میں نے جو محسوس کی ہے وہ یہ ہے کہ ان افراد کو انصاف دلانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر انہیں انصاف نہیں ملتا ہے تو کانگریس کا وفد صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے کیس پیش کرتے ہوئے انہیں انصاف دلانے کی اپیل کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایس اے ڈی، بی جے پی اتحاد کی حکومت پر دباؤ برقرار رکھے گی تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔ جن پولیس ملازمین نے فائرنگ کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بیہبال علاقہ میں فائرنگ کے متاثرین کو انصاف دلانے کے لئے ہر کانگریسی کام کرے گا ۔ راہو ل گاندھی فائرنگ میں ہلاک موٹر میکانک گرجیت سنگھ کے ارکان خاندانوں کے ساتھ تقریبا30منٹ گزارے۔
چنڈی گڑھ سے پی ٹی آئی کی علیحدہ اطلاع کے بموجب حکمراں شرومنی اکالی دل نے آج ھالیہ فائرنگ میں ہلاک دو افراد کے خاندانوں سے راہول گاندھی کی ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ افسوسناک ہلاکتوں پر سیاست کررہے ہیں۔ اکالی دل نے آپریشن بلو اسٹار اور1984ء کے فسادات کے لئے ان کی ناکامی پر بھی سوال اٹھائے ۔ متاثرہ خاندانون سے راہول گاندھی کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد اکالی دل ارکان پارلیمنٹ سکھ یو سنگھ دھنڈسا اور بلویندر سنگھ نے کہا کہ یہ قابل مذمت بات ہے کہ کانگریس لیڈر افسوناک ہلاکتوں پر سیاست کررہے ہیں حالانکہ اپنی پارٹی اور اپنے خاندان کے گناہوں کی معافی مانگھنے میں ناکام رہے جو دربار صاحب میں فوج بھیجنے اور1984ء میں جدید دنیا کی سب سے بدترین نسل کشی کے ذمہ دار ہیں ۔

Rahul Gandhi says only Akalis are prospering in Punjab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں