ورنگل کا ضمنی انتخاب وزیر اعلیٰ کے سی آر کے لئے سخت امتحان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-09

ورنگل کا ضمنی انتخاب وزیر اعلیٰ کے سی آر کے لئے سخت امتحان

حیدرآباد
پی ٹی آئی
حلقہ لوک سبھا ورنگل کا ضمنی انتخاب ، ریاست میں بر سر اقتدار جماعت ٹی آر ایس اور اس کے سربراہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤسخت امتحان ثابت ہوگا۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد کے سی آر کو شاید اب پہلی بار ضمنی انتخاب میں سخت آزمائش کا سامنا ہے۔21نومبر کو منعقد شدنی اس ضمنی انتخاب میں ہمہ رخی مقابلہ دیکھاجارہا ہے ۔ انتخابی میدان میں ٹی آر ایس نے پی دیاکر کو ٹکٹ دیا ہے تو کانگریس نے سابق مرکزی وزیر ایس ستیہ نارائنہ کو میدان میں اتارا ہے جب کہ بی جے پی تلگو دیشم اتحاد نے امریکہ میں شعبہ طب سے وابستہ شخصیت ڈاکٹر این دیویا کو امید وار بنایا۔ اس طرح وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے این سوریا پرکاش اور کمیونسٹ جماعتوں نے جی ونود کمار کو کھڑا کیاہے ۔ اس باوقارنشست کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے مختلف اسمبلی حلقوں میں پارٹی کی انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری مختلف وزراء کو دی ہے اور ہر ایک وزیر کو ایک حلقہ کا ذمہ داربنایا گیا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری جنہوں نے قبل ازیں اس حلقہ لوک سبھاورنگل سے استعفیٰ دے دیا تھا نے ٹی آر ایس کی تائید میں جارحانہ انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ کڈیم سری ہری کو یقین ہے کہ حکومت کی عوامی بہبود اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ٹی آر ایس امید وار پی دیاکر واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے ۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر و پارٹی سربراہ کے چندر شیکھر راؤ، بہت جلد انتخابی مہم میں شریک ہوں گے ۔ سابق ایم پی ایس راجیا کے مکان میں آتشزدگی واقعہ سے جس میں راجپا کی بہو اور ان کے تین پوتروں کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی ، کانگریس کو شدید دھچکہ پہنچا ہے۔ اس واقعہ میں راجیا، بیوی اور ان کے فرزند کو گرفتار کرنے کے نتیجہ میں کانگریس کو مجبورا امید وار تبدیل کرنا پڑا ۔ کانگریس نے راجیا کوہٹاکر ان کی جگہ ایس ستیہ نارائنا کو ٹکٹ دیا ہے ۔ صدر پردیش کانگریس این اتم کمار ریڈی نے اعتراف کیا کہ ایس راجیاکے گھر میں جو سانحہ پیش آیا یہ یقینا کانگریس کے لئے شدید دھکہ ہے۔ کانگریس، جسے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں شکست ہوئی تھی ، اس ضمنی انتخاب میں کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھی مگر ایس راجیا کے معاملہ سے اس کے امکانات شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کانگریس ایم ایل سی پی سدھا کر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت، پریشان حال کسانوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی حکومت اقل ترین قیمت کے لئے احتجاج کرنے والے کسانوں کے خلاف فرضی کیس درج کررہی ہے ۔ مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ، صدر تلنگانہ بی جے پی، کشن ریڈی، پی جے پی فلور لیڈر ڈاکٹرلکشمن، چیف منسٹر آندھرا پردیش و تلگو دیشم پارٹی سربراہ این چندرا بابو نائیڈو نے کل متحدہ امید وار کی کامیابی کی حکمت عملی وضع کی ہے۔ ٹی ڈی پی۔بی جے پی لیڈرس، انتخابی مہم میں عوام کو یقین دلارہے ہیں کہ بی جے پی امید وار این دیویا کو کامیاب بنانے کی صورت میں ان کی پارٹی ورنگل کی تیز رفتار ترقی کو یقینی بنائے گی دریں اثناء وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے اعلان کیا کہ پارٹی سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی بھی پارٹی امید وارکی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ورنگل کا دورہ کریں گے ۔ لفٹ پارٹیاں ، تنہا، جی ونود کمار کے حق میں مہم چلارہی ہیں۔

Warangal bypoll 2015: Major political test for CM KCR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں