کشمیر میں احتجاج روکنے غیر معلنہ کرفیو کا نفاذ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-12

کشمیر میں احتجاج روکنے غیر معلنہ کرفیو کا نفاذ

سری نگر
پی ٹی آئی، یو این آئی
کشمیر انتظامیہ نے چہار شنبہ کو سری نگر کے مضافاتی علاقہ شہر خاص اور کچھ دیگر مضافاتی علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں کرکے علیحدگی پسند جماعتوں کی طرف سے دی گئی زینہ کوٹ چلو کال ناکام بنادیا۔ سری نگر کے مضافاتی علاقہ زینہ کوٹ میں7اکتوبر کی شام کو مشتعل نوجوانوں اور سیکوریٹی فورسیز کے درمیان پر تشدد جھڑپوں کے دوران ایک نوجوان طالب علم گوہر نذیر ڈرا آنسو گیس کا شیل لگنے سے ہلاک ہوگیاتھا ۔ نوجوان طالب علم کی ہلاکت کا یہ واقعہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سری نگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ریلی جس میں انہوں نے ریاست کے لئے80ہزار کروڑ روپے کے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا، کے چند ہی گھنٹوں بعد پیش آیا تھا ۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی واقعہ کی مجسٹریٹ کے ذریعے تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔ حریت کانفرنس کے چیر مین سید علی شاہ گیلانی کو گوہر نذیر کی یاد میں11نومبر کو زینہ کوٹ میں ایک تعزیتی جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام لوگوں سے اس میں شرکت کی اپیل کی تھی۔ دیگر کچھ علیحدگی پسند جماعتوں نے بھی گیلانی کی جانب سے بلائے گئے تعزیتی جلسہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی میں گیلانی کے علاوہ کئی سرکردہ علیحدگی پسند قائدین بشمول حریت کانفرنس کے چیر مین میر واعظ مولوی عمر فاروق ، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیر مین محمد یاسین ملک ، ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر احمد شاہ ، نیشنل فرنٹ کے چیر مین نعیم احمد خان دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی اور دیگر علیحدگی پسند لیڈران جنہیں ان کے7نومبر کے مشترکہ ملین مارچ کو ناکام بنانے کے لئے قریب ایک ہفتے قبل ہی خانہ یا تھانہ نظر بند کردیا گیا تھا ، کو بدستور بند رکھا گیا ہے ۔

Undeclared curfew, protests in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں