گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات - ٹی آر ایس کا مجلس سے اندرونی مفاہمت کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-26

گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات - ٹی آر ایس کا مجلس سے اندرونی مفاہمت کا اشارہ

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منستر مسٹر چندر شیکھر راؤ نے دعویٰ کیا ہے کہ بلدی انتخابات میں ان کی جماعت کو80سے زیادہ نشستیں حاصل ہوں گی ۔ آج پارٹی قائدین سے ایک جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے حاصل کی گئی اطلاعات کے مطابق150کے منجملہ80سے زائد نشستوں کا حاصل ہونا ممکن نہیں ہے ۔ ورنگل پارلیمانی حلقہ کی نشست سے زبردست اکثریت سے کامیابی کے بعد مسرور کے سی آر نے قائدین سے کہا کہ وہ اپنی پوری توجہ شہر حیدرآباد پر مرکوز کردیں ۔ چیف منسٹر کی تجویز ہے کہ حیدرآباد اور اس کے اطراف24اسمبلی حلقہ جات کے لئے نگران کار کا تقرر کیا جائے ۔ جس پر مہم کی پوری ذمہ داری دی جائے گی ۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ کسی سے مفاہمت یا نہ ہو، ٹی آر ایس کو بلدیہ پر قبضہ حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی۔ بی جے پی اتحاد سے ٹی آر ایس پر کوئی خاص اثر نہیں پڑنے والا ہے ۔ انہوں نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ ان کی جماعت کا مجلس سے اتحاد ہوگا ، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کھلے طور پر کوئی اتحاد نہیں ہوں گا ، لیکن اندرونی طور پر مفاہمت ہوسکتی ہے۔ پرانے شہر میں ٹی آر ایس کے ٹکٹ مجلس کی تجویز کردہ کمزور امید وارکو دئے جائیں گے اور نئے شہر میں مجلس کمزور امید وار کو ٹھہرائے گی ، تاکہ ٹی آر ایس کو کامیابی حاصل ہوسکے۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تمام قائدین کو چاہئے کہ وہ شہر حیدرآباد کے مسائل سے حکومت کو فوری واقف کرائے ۔ تاکہ جلد سے جلد اس کی یکسوی کی جاسکے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ کی اجرائی سے قبل تعمیری و ترقیاتی کام مکمل ہوجائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کو ہدایت دی جارہی ہے کہ وہ سڑکوں کی مرمت ، صاف صفائی کو ترجیح دی جائے اور یہ کام جنگی خطوط پر کیاجانا چاہئے ۔

Trs-Mim ties on thin ice over ghmc poll

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں