تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمت 70 تا 100 روپے فی کلو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-19

تلنگانہ میں ٹماٹر کی قیمت 70 تا 100 روپے فی کلو

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ۔ پیاز نے سب کی آنکھوں میں آنسو لا دئیے ۔ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ سے عام آدمی کے جیب پر اثر پڑا اور اب تازہ طور پر ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ نے عوام کی تشویش میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ ریٹیل مارکٹ میں ٹماٹر فی کلو70تا100روپے کلو حساب سے فروخت ہورہا ہے جب کہ ہول سیل مارکٹ میں بھی قیمتیں کافی زیادہ ہیں۔ قیمتوں میں اضافہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ گڈی ملکا پور مارکٹ میں ٹماٹر کا کاروبار کرنے والوں نے کہا کہ اس سیزن میں بارش کی کمی کے سبب قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش نہ ہونے سے اس سال مہاراشٹرا سے ٹماٹر لایاجارہا ہے اس سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

Tomatoes price Rs. 70 to 100 per kg in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں