طالبان افغان حکومت امن بات چیت کے لئے یہ وقت مناسب نہیں - سرتاج عزیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

طالبان افغان حکومت امن بات چیت کے لئے یہ وقت مناسب نہیں - سرتاج عزیز

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے احساس ظاہر کیا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت کے احیاء کے لئے یہ وقت مناسب نہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے انسٹی ٹیوٹ آٖ اسٹیراٹیجک اسٹیڈیز اسلام آباد میں ایک سیمنار کے دوران کہا کہ میرے خیال سے بات چیت کے احیاء کے لئے یہ وقت مناسب نہیں ہے ۔ ان کے اس بیان سے چند ہفتہ قبل وزیر اعظم نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان افغان حکومت اور طالبان کے درمیان معطل امن بات چیت کے احیاء کی کوششیں کررہاہے۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ امن بات چیت کے احیاء سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ فریقین کو اس بات سے مطمئن کیاجائے کہ یہ عمل سب کے حق مین مفید ہے اور اسکے بعد بات چیت کے احیاء کا ماحول تیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب بات چیت کا نتیجہ خیز ہونا ماقبل احیاء شرائط سے مشروط ہے ۔ ایک جانب افغان حکومت ہے تو دوسری فریق طالبان ہے اور ان کو ایک ایسی صورتحال پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس سے بات چیت کے واقعہ مفید ہونے کا تیقن حاصل ہوتا ہو ۔ افغانستان میں پیشرفت اور ترقی کے لئے مفاہمت اور دونوں فریقین کے درمیان سمجھوتہ انتہائی ضروری ہے ۔ پاکستان افغان زیر حکومت افغان کے اپنے ہی امن عمل کا تعاون جاری رکھنے کے عہد کا اعادہ کرتا ہے ۔ برسوں کی طویل کوششوں کے بعد بات چیت کا پہلا مرحلہ اسلام آباد کے قریب تفریحی مقام مری میں منعقد ہوا تھا ۔ جولائی میں اس اجلاس کے بعد بات چیت تعطل کا شکار ہوگئی کہ اسی دوران طالبان سربراہ ملا محمد عمر کی رحلت کی اطلاع عام ہوئی ۔ اس کے بعد سے بات چیت ہنوز تعطل کا شکار ہے کہ طالبان داخلی مسائل سے دوچار ہے اور کابل حکومت کے خلاف جارحانہ مہم جاری ہے ۔

Time Not Right for Afghan Peace Talks Revival: Sartaj Aziz

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں