مفاداتِ حاصلہ بہار میں شکست سے سبق سیکھنا نہیں چاہتے - شتروگھن سنہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-19

مفاداتِ حاصلہ بہار میں شکست سے سبق سیکھنا نہیں چاہتے - شتروگھن سنہا

پٹنہ
پی ٹی آئی
بی جے پی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے ناراض رکن پارلیمنٹ شترو گھن سنہا کی شکست سے سبق سیکھنا نہیں چاہتے اور کسی میں بھی ان کی سرزنش کی ہمت یا ڈی این اے نہیں۔ یہ بظاہر وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز ہے ۔ انہوں نے پارٹی کے بزرگ قائدین بشمول ایل کے اڈوانی کے مطالبہ کی بی تائید کی کہ بہار میں پارٹی کی شکست کی جواب دہی طئے ہونی چاہئے ۔ اجتماعی ذمہ داری والی بات ناقابل قبول ہے ۔ اصلاح احوال کے لئے ذمہ داری طئے ہونی چاہئے ۔ رکن لوک سبھا نے پارٹی پر تنقید کے لئے ان کے خلاف کارروائی کی کسی بھی کوشش کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ کارروائی کی بات کرنا غلط مشورہ ہوگا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ بعض مفادات حاصلہ کوئی سبق سیکھنا نہیں چاہتے۔ وہ اپنی غلط جانکاری کے ذریعہ غلط فہمی پیدا کرنے میں ہنوز مصروف ہیں ۔ سابق معتمد داخلہ آر کے سنگھ اور ایک بہادر بہاری شیر درست ہیں۔ کسی میں بھی اتنی ہمت یا ڈی این اے نہیں کہ وہ ہمیں پھٹکار لگائے ۔ ان کا ڈی این اے والا طنز بظاہر چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر مودی کے ڈی این اے والے طنز کا حوالہ تھا ۔ نتیش کمار نے ڈی این اے والے طنز کو بہار الیکشن کے دوران بڑا انتخابی مسئلہ بنادیا تھا ۔ شتروگھن سنہا نے کہا کہ بہار شکست کے ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا۔ شکست کب، کیوں اور کیسی ہوئی ۔ انہیں بی جے پی کے قدر آور، بزرگ قائدین کو مطمئن کرنا ہوگا ۔ کارروائی کرنے کی بات غلط مشورہ ہوگا۔ وقت، رد عمل ، سمجھداری، معذرت اور پارٹی کے قد آور قائدین کو مطمئن کرنے کا ہے ۔ شتروگھن سنہا، بہار اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کے آغاز سے ہی بی جے پی کے ناقد رہے ہیں ۔ تاحال انہوں نے اعلیٰ قیادت کے بجائے ریاستی قیادت کو نشانہ تنقید بنایا تھا ۔ پارٹی کی مرکزی قیادت پر تنقید میں وہ محتاط رہے تھے ۔ سابق مرکزی وزیر نے نتیش کمار کی دل کھول کر تعریف میں بھی پس و پیش نہیں کیا تھا جنہوں نے جنتادل یو، آر جے ڈی ، کانگریس کے مہا گٹھ بندھن کو شاندار جیت سے ہمکنار کیا تھا ۔ رکن پارلیمنٹ حلقہ آراء کے آر کے سنگھ کو جنہوں نے مجرمانہ پس منظر کے لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جانے کا الزام عائد کیا تھا، حال ہی میں بی جے پی جنرل سکریٹری رام لال نے طلب کیا تھا جس سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں ۔ کہ پارٹی اپنے بعض قائدین کے خلاف کچھ تادیبی کارروائی کرے گی۔

Those with vested interests not learning from Bihar debacle: Shatrughan Sinha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں