حیدرآباد میں ملک کا سب سے بڑا ٹکنالوجی انکیوبیٹر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-06

حیدرآباد میں ملک کا سب سے بڑا ٹکنالوجی انکیوبیٹر

حیدرآباد
یو این آئی
ٹاٹا سنس ایمیریٹیوس کے چیر مین رتن ٹاٹا نے عالمی درجہ کے انفراسٹرکچر لے ٹی ہب کے پہلے مرحلہ کا افتتاح کیا جو تلنگانہ حکومت کا باوقار پہلا انکو بیٹر ہے ۔ افتتاحی تقریب گچی باولی میں انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار انفار میشن ٹکنالوجی کیمپس میں منعقد ہوئی ۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤبھی اس تقریب میں موجود تھے ۔ ملک کے سب سے بڑے ٹکنالوجی انکیوبیٹر ٹی ہب انڈین اسکول آف بزنس، انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی حیدرآباد اور نلساریو نیورسٹی آف لا کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ ریاستی حکومت نے اس پراجکٹCATALYSTکے پہلے مرحلہ کے لئے قیام کے لئے چالیس کروڑ روپے صرف کئے ہیں اور انٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی حیدراباد کیمپس میں70000مربع فٹ کی عمارت کی تعمیر کی گئی ہے ۔ ٹی ہب نے سافٹ ویر کمپنیوں کو انفراسٹرکچر سہولتوں کی پیشکش کی جائے گی ۔ اس انکیوبیٹر کی شروعات کے لئے پہلے ہی20وینچر کیپٹل سے معاہدہ کرلیا گیا ہے ۔

Telangana T-Hub, the biggest start-up incubator inaugurated by Ratan Tata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں