بی جے پی کو پارٹی میں سونیا ایجنٹس سے چوکسی کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-05

بی جے پی کو پارٹی میں سونیا ایجنٹس سے چوکسی کا مشورہ

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
تلگو دیشم پارٹی آندھر اپردیش کے ایک قائد نے اپنی حلیف جماعت بی جے پی کو سابق مرکزی وزیر و بی جے پی مہیلا مورچہ کی انچارج ڈی پورند یشوری کے بشمو ل تین مرکزی وزراء سے چوکس رہنے کا مشورہ دیا اور الزام عائد کیا کہ یہ تینوں پارٹی میں سونیا گاندھی کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہی ہیں ۔ اے پی قانون ساز کونسل کے تلگو دیشم پارٹی کے رکن وینکٹیشور راؤ نے کہا کہ ڈی پورند یشوری، سامبا شیوا راؤ کے لکشمی نارائنہ کانگریس سے ناطہ توڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔ جن کا مقصد سونیا کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں، دانستہ طور پر تلگو دیشم اور بی جے پی میں اختلاف کو بڑھاوا دینے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ دونوں جماعتوں کو نقصان پہنچایاجاسکے ۔ ریاست کی حکمراں پارٹی تلگو دیشم پر ان تینوں کے کرپشن کے الزامات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ڈی پی ایم ایل سی راؤ نے کہا کہ یہ تینوں کس طرح تلگو دیشم حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرسکتے ہیں ، جب کہ یہ تینوں کانگریس دور حکومت میں بد عنوانیوں میں ملوث تھے ۔ انہوں نے بی جے پی ہائی کمان پر زور دیا کہ وہ ان تینوں کے خلاف کارروائی کرے تاکہ تلگو دیشم، بی جے پی کے درمیان تعلقات خوشگوار رہ پا سکے ۔ ان تینوں نے دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ وشاکھا پٹنم کی سابق ایم پی ووزیر ڈی پورند یشوری ، سابق مرکزی وزیر کایوری سامبا شیوا راؤ کے علاوہ سابق اے پی وزیر لکشمی نارائنہ کانگریس سے استعفیٰ دے کر گزشتہ سال بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔

Purandeswari, Kavuri, Kanna Are Sonia Agents - Gulte

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں