سوچھ بھارت سروس ٹیکس لاگو - کانگریس کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-16

سوچھ بھارت سروس ٹیکس لاگو - کانگریس کی تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ریلویز کے اپر کلاس زمرہ میں سفر مہنگا ہوگیا ہے کیونکہ آج سے14فیصد سرویس ٹیکس لیوی اور0.5فیصد سوچھ بھارت سیس لاگو ہوگیا ۔ وزارت ریلوے کے سرکیولر کے بموجب15نومبر سے فرسٹ کلاس اور تمام اے سی کلاس میں سفر پر4.35فیصد لیوی عائد ہوگئی ۔ مسافر کرائے میں اضافہ کا فیصلہ6نومبر کو جاری سرکاری اعلامیہ کے مطابق ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تمام قابل ٹیکس خدمات پر سوچھ بھارت سیس لاگو ہوگیا۔14فیصد سریس ٹیکس اور0.5فیصد سوچھ بھارت سیس مکمل مسافر کرائے کے30فیصد پر لاگو ہوگا۔ فرسٹ کلاس اور تمام اے سی کرایہ کے4.35فیصد کے مساوی یہ اضافہ ہوگا تاہم15نومبر سے قبل جاری کئے گئے ٹکٹس پر سرویس ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ عام اور سلیپر کلاس زمرہ پر لیوی عائد نہیں ہوگی ۔ اندازہ کے مطابق سرویس ٹیکس لیوی اور سوچھ بھارت سیس سے ایک سال میں تقریبا ایک ہزار کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوگی ۔ ریلوے کو مسافر زمرہ سے سالانہ تقریبا35ہزار کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوتی ہے ۔ باہر کھانا، ٹیلیفون اور سفر آج سے مہنگا ہوگیا کیونکہ حکومت نے قابل ٹیکس خدمات پر0.5فیصد سوچھ بھارت سیس لاگو کیا ہے جس سے مالیہ سالکے مابقی مہینوں میں سرکاری خزانوں کو تقریبا3,800کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی ۔ سیس کے لاگو ہونے کے بعد سریس ٹیکس اب14فیصد سے بڑھ کر14.5فیصد ہوجائے گا۔ ریونیو سکریٹری ہسمکھ ادھیا کے بموجب حکومت کو توقع ہے کہ پورے سال میں سوچھ بھارت سیس سے تقریبا10ہزار کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوگی۔ ریستوراں کے بل مین سرویس ٹیکس اب5.6فیصد سے بڑھ کر5.8فیصد ہوجائے گا۔ہر100روپے کی قابل ٹیکس قیمت پر50پیسے کا اضافہ ہوگا ۔ ایر کنڈیشنڈ ہوٹلوں میں سیس پورے بل کے40فیصد پر0.5فیصد عائد ہوگا ۔ سرویس ٹیکس اور سوچھ بھارت سیس کل ملا کر5.8فیصد(40فیصد کا14.5فیصد) ہوگا۔ تمام خدمات پر سوچھ بھارت سیس لاگو ہونے کے بعد انکم ٹیکس کا پرمننٹ انکاؤنٹ نمبر(پیان) ایک روپیہ مہنگا ہوگیا ہے ۔ اب اس کے لئے107روپے ادا کرنے پڑیں گے ۔ سابق میں106روپے ادا کرنے پڑتے تھے ۔ نیاپیان کارڈ ہندوستان باہر منگوانے کے لئے اب989روپے چکانے ہوں گے جبکہ سابق میں985روہئے دینے پڑتے تھے ۔ جاریہ سال جون میں پیان کارڈ کی قیمت میں ایک روپیہ کا اضافہ ہوا تھا ۔ پیان محکمہ انکم ٹیکس کا ٹیکس دہندوں کو الاٹ کیاجانے والا10ہندسوں کا نمبر ہوتا ہے ۔ یہ لیامینیٹیڈپلاسٹک کارڈ کی شکل میں ہوتا ہے ۔ نئے پیان کارڈ کے لئے حکومت اب93روپے پراسیسنگ فیس کے طور پر لے گی اور14روپے سرویس ٹیکس ہوگا ۔ پیان کارڈ باہر بھیجنا ہو تو حکومت93روپے پراسیسنگ فیس،123روپے سرویس ٹیکس اور771روپے کوریئر چارجس کے طور پر لے گی ۔ دریں اثناء رائے پور ۔15نومبر(یو این آئی) چھتیس گڑھ ریاستی کانگریس نے سوچھ بھارت ٹیکس کے نام پر ایک بار پھر عوام پر بوجھ ڈالنے کے مرکزی حکومت کے حکم کو افسوسناک قرار دیا ہے ۔ پارٹی کے ترجمان راجیش بسانے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ صفائی ستھرائی کے نام پر لگائے جانے والے اس ٹیکس سے ہندوستان کی گلیاں اور سڑکیں چمکیں یا نہ چمکیں لیکن مہنگائی سے بے حال عوام پر یہ ایک نیا بوجھ بن کررہ جائے گا۔

Govt to impose 0.5% Swachh Bharat cess on services

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں