شامی پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کا اختیار ریاستوں کو نہیں - امریکی حکومت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-28

شامی پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کا اختیار ریاستوں کو نہیں - امریکی حکومت

واشنگٹن
رائٹر
امریکی وفاقی حکومت نے ریاستو ں کے عہدیداروں کو انتباہ دیا ہے کہ انہیں شام کے پناہ گزینوں کو قبول نہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ یہ اطلاع ایک سرکاری مراسلہ کو جاری کی گئی ہے ۔ پ روگرام کے سربراہ رابرٹ کیری نے کہا کہ پناہ گزینوں کے ملک اور ان کی مذہبی نسبت کو خاطر میں لائے بغیر ادارہ کی جانب سے فراہم کردہ فوائد اور خدمات پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔ کیری کا یہ مراسلہ دی ہوسٹن کرانیکل میں شائع ہوا ۔ ان کے مطابق کوئی بھی ریاست جو احکامات کی پاسداری نہیں کرے گی وہ دراصل قانون کی انحرافی کی مرتکب ہوگی جس کے خلاف انضباطی اقدام ہوسکتا ہے ۔ زیادہ تر ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے2درجن سے زائد گورنروں نے شامی پناہ گزینوں کو اپنی ریاستوں میں آباد کرنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو روکنے کا عہد کیا ہے۔ یہ دلیل دیتے ہوئے کہ ان سے سیکوریٹی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ، ان اندیشوں نے اس وقت جنم لیا جب اس بات کا پتہ چلا کہ پیرس حملوں میں ملوث ایک شدت پسند یورپ آنے والے پناہ گزینوں کے ریلے کا حصہ تھا ۔ صدر بارک اوباما نے جو ڈیمو کریٹک پارٹی کے رکن ہیں، اگلے سال تک10ہزار شامی پناہ گزینوں کو آباد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

States rejecting Syrian refugees

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں