سعودی عرب تیل کے نرخوں میں کمی کے مسائل پر قابو پالے گا - وزیر خزانہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-06

سعودی عرب تیل کے نرخوں میں کمی کے مسائل پر قابو پالے گا - وزیر خزانہ

ریاض
اردو نیوز (سعودی عرب)
وزیر خزانہ ڈاکٹر ابراہیم العساف نے یقین دلایا ہے کہ سعودی اقتصاد تیل نرخوں میں کمی سے پیدا ہونیو الے مسائل پر قابو پالے گا ۔ وہ الاخبار یہ چینل کو انٹر ویو دے رہے تھے ۔ الحیاۃ اخبار کے مطابق العساف نے کاہ کہ تیل کے نرخوں میں کمی کے باوجود سعودی اقتصاد کی شرح نمو بہتر شکل میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ اس سے اہم بات یہ ہے کہ نجی شعبے میں شرح نمو عمدہ ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی در پیش چیلنج پر ہم پورے اتریں گے۔ العساف نے بتایا کہ سعودی حکومت اس طرح کے حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح مستعد ہے۔ قرضے کی شرح کم کی جاچکی ہے۔ محفوظ اثاثے وافر مقدار میں موجود ہیں اس کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لئے دیگر اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے انٹر نیشنل موویز ایجنسی کی جانب سے سعودی عرب کو اے اے تھری اعلیٰ درجے کا کریڈیٹ دینے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹ حقیقت کی عکاس ہے۔ اس ایجنسی نے ہمارے ساتھ چاپلوسی سے کام نہیں لیا۔ یہ رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ سعودی معیشت اوپیک میں شریک ممالک اور جی20کے رکن کی حیثیت سے اپنی پوزیشن مضبوط رکھے ہوئے ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سعودی عرب آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کی پالیسی پر گامزن تھا، اور رہے گا۔ گزشتہ ربع صدی کے دوران سعودی معیشت نے مسلسل ترقی کی ہے۔1990سے لے کر2014تک کاریکارڈ بتاتا ہے کہ ہمارے یہاں اوسط شرح نمو6فیصد کے لگ بھگ رہی۔ یہ اچھی شرح نمو ہے ۔ دوسری جانب برآمدات کے دائرے کو وسعت دی گئی ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ در آمدات و برامدات میں بنیادی شے تیل ہی ہے ۔ تیل کے علاوہ بر آمدات میں شرح نمو25برس کے دوران12فیصد سالانہ رہی ۔

Saudi Arabia will overcome the problem of oilprices, Finance Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں