ویمنز ڈبل سنگاپور اوپن - ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے ٹائٹل جیت لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-02

ویمنز ڈبل سنگاپور اوپن - ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز نے ٹائٹل جیت لیا

انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اس کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس نے آج ویمنس ڈبلز کا9 واں ٹائٹل حاصل کرنے کے دوران اسپینی جوڑی گر بینے مگوروز اور کارلا سواریز ٹوارو کو پہلے سیٹ میں6-0اور دوسرے میں6-3پر شکست دیتے ہوئے بی این پی پر یباس ڈبلیوٹی اے ویمنس ڈبلز سنگاپور اوپن جیت لی ۔ فاتح جوڑی کو ٹاپ سیڈیڈ کا درجہ حاصل تھا ۔ مذکورہ جوڑی نے ایک گھنٹہ کے اندر اپنا ٹائٹل جیت لیا ۔ ثانیہ اور مارٹینا نے جاریہ سال انڈین ویلز ، میامی اوپن، چارلسٹن ، ویمبلڈن ، یو ایس اوپن، گوانگز ہو، وہان اور بیجنگ اوپن جیت چکے ہیں۔ ثانیہ اور مارٹینا تا حال22 میاچس کے دوران ناقابل شکست رہے ہین ۔ موجودہ کامیابی نے مارٹینا ہنگس کو50ٹائلٹلز دلا چکے ہیں ۔ تا حال15کھلاڑی ایسے ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔ ثانیہ اور مارٹینا نے سال کے اختتام پر عالمی نمبر1ویمنس ڈبلز جوڑی کا رینک حاصل کرلیا ۔ ثانیہ نے کہا کہ موجودہ کامیابی سال کے اختتام پر حوصلہ مند ثابت ہوئی ۔

Sania Mirza and Martina Hingis win WTA Finals title in Singapore, 9th title of the year

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں