کولکتہ میں گرفتار آئی ایس آئی ایجنٹ پولیس تحویل میں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-16

کولکتہ میں گرفتار آئی ایس آئی ایجنٹ پولیس تحویل میں

کولکتہ
یو این آئی
جاسوسی کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل ٹاسک فورس( ایس ٹی ایف) کے بموجب کولکتہ میں کل گرفتار کئے گئے آئی ایس آئی کے مشتبہ ایجنٹ اختر خان عرف راجو کو آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے پولیس تحویل میں دے دیا گیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ اختر خان شہر کے مختلف علاقوں بالخصوص شہر کے مشرقی علاقہ تیل جلا میں مقیم رہا ۔ اختر پاکستان میں آئی ایس آئی کے عہدیدار سے مسلسل رابطہ میں تھا جس کی شناخت کراچی کے میجر ارشاد احمد کی حیثیت سے کی گئی ۔ یہ مشتبہ شخص2011ء میں کولکتہ آمد کے بعد تیل جلا علاقہ میں اپنی بہن کے گھر میں مقیم تھا ۔ باور کیاجاتا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کا بااجرت اجرت ایجنٹ تھا۔ ایس آئی ٹی اس کی تحقیقات کررہی ہے ۔ وہ اپنی اصل سر گرمیوں اور فوجی تنصیبات کی خبر رسانی کو پوشیدہ رکھنے کے لئے یہاں ایک کیٹرنگ سرویس بھی چلایاکرتا تھا ۔ ایس ٹی ایف اس کی جاسوسی کارروائیوں کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے ۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب اختر خان تیل جا علاقہ کی ایک بڑی عمارت کی تیسری منزل کے فلیٹ س اپنی سر گرمیاں جاری رکھتا تھا ۔ شہر کے کولن اسٹریٹ میں بھی اس کا ایک مکان ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اختر خان1985میں پاکستان منتقل ہوگیا تھا اور2011ء میں ہندوستان واپس ہوگیا اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ کولکتہ پولیس نے اسے مختلف قومیتوں کے کئی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ہفتہ کو وسطی کولکتہ کے کولوتالا علاقہ سے گرفتار کیا تھا ۔ اس کے قبضہ سے1,72,500روپے کی جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی ۔ ایس ٹی ایف اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ اختر خان نے کئی مرتبہ دبئی کا بھی دورہ کیا تھا اور پڑوسی ممالک بنگلہ دیش اور نیپال کا آزادانہ دورہ کیا کرتا تھا ۔ اختر خان کو شہر میں بنکشال کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسے پولیس تحویل میں دے دیا گیا ۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت خان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

Special Task Force arrests suspected ISI agent Zafar Khan in Kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں