پولاورم پراجکٹ کی اندرون 4 سال تکمیل - چندرا بابو نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-25

پولاورم پراجکٹ کی اندرون 4 سال تکمیل - چندرا بابو نائیڈو

حیدآباد، وجئے واڑہ
منصف نیوز بیورو، پی ٹی آئی
چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اندرون چار سال پولا ورم پراجکٹ کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی ۔ آج وجئے واڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پراجکٹ کی تکمیل کے لئے مرکزی حکومت کو آگے آنا چاہئے یا حکومت آندھر اپردیش کو تمام درکار فنڈس فراہم کرنا چاہئے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ مرکزی حکومت نے زیر آب آنے والے7منڈلوں کو جس طرح آندھرا پردیش کے حوالہ کرنے میں سنجیدگی دکھائی تھی ۔ ویسی ہی سنجیدگی پراجکٹ کی تکمیل میں بھی دکھانے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ پولا ورم پراجکٹ کی تعمیر پر اب تک حکومت آندھر اپردیش کی جانب سے2218کروڑ روپے خرچ کئے گئے جن کو مرکزی حکومت کی جانب سے واپس ادا کیا جانا باقی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے پولا ورم پراجکٹ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا۔ پی ٹی آئی کے بموجب بارش سے متاثرہ علاقوں میں امداد و باز آباد کاری کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے چیف منسٹر آندھر اپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج متاثرہ اضلاع کے کلکٹرس کو کل تک نقصانات کے تخمینہ کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت امداد و باز آباد کاری کے لئے فنڈس کی درخواست کرتے ہوئے مرکز کو ایک رپورٹ داخل کرے گی ۔ سرکاری ریلیز میں بتایا گیا کہ نائیڈو نے ضلع کلکٹرس اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی جہاں ان کے متعلقہ علاقوں( بارش سے متاثرہ) میں امداد و باز آباد کاری کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں کو کل شام تک نقصانات کے تخمینہ کو مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے زراعت ، باغبانی، ڈیری، سمکیات، افزائش مویشیان ، عمارات اور شوارع اور مکانات کے نقصانات کے بارے میں دریافت کیا ۔ نائیڈو نے ان افراد کو جو بارش سے متاثر علاقوں سے متعلق ہے ان کے راشن کارڈس کھودینے کی صورت میں امدادی اشیاء فراہم کرنے اور غریب افراد سے راشن کارڈ کے لئے اصرار نہ کرنے کی بھی ہدایت دی ۔

Polavaram project to be completed in 4 years: Chandrababu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں