امن اتحاد اور ہم آہنگی ترقی کے لئے اولین شرط - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-01

امن اتحاد اور ہم آہنگی ترقی کے لئے اولین شرط - وزیر اعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
قومی یکجہتی کے لئے سردار ولبھ بھائی پٹیل کے کام کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اگر ہندوستان ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونا اور آگے بڑھنا چاہتا ہے تو اتحاد، امن اور ہم آہنگی اس کے لئے اولین شرط ہے ۔ پٹیل کے140ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، ہمیں اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے ہمیں اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے منتر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ۔ انہوں نے یہ بات ایسے وقت کہی ہے جب کہ دادری میں ہلاکت، بیف تنازعہ اور عدم رواداری کے دیگر بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف بطور احتجاج فنکاروں ، ادیبوں ، مصنفین حتی کہ مورخین اور سائنسدانوں کی جانب سے بڑے پیمانہ پر احتجاج کرتے ہوئے ایوارڈس واپس کرنے کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ مودی نے اس موقع پر موروثی سیاست پر بھی تنقید اور یاد دلایا کہ پٹیل نے اپنے خاندان کے کسی رکن کو سیاسی زندگی میں آگے نہیں بڑھایا ۔ ہندوستان کے پہلے نائب وزیر اعظم کی یوم پیدائش کو قومی یوم یکجہتی کے طور پر مناتے ہوئے مودی نے عوام سے پٹیل کے پیام کو آگے بڑھانے کی اپیل کی جس میں کہا گیا کہ قوم اتحاد کے لئے کچھ بھی قربان کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو بڑھانا اور ترقی کی نئی بلندیوں تک پہونچانا ہے تواس کے لئے پہلی ضمانت بلا لحاظ وابستگی زبان ، جذبات و نظریات ، اتحاد و امن اور ہم آہنگی اس کے لئے پہلی شرط ہے۔ مادر وطن کو دنیا میں نئی بلندیوں تک پہونچانے ہمارے مقصد کے لئے کشمیر سے کنیار کماری اور اٹک سے کٹک تک اس کی ضرورت ہے ۔ اگر125کروڑ ہندوستانی اس منتر کو جپتے ہوئے بیک قدم شانہ بہ شانہ چل پڑیں تو ملک بیک لمحہ125کروڑ قدم آگے بڑھے گا ۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر ایک بھارت، شریشتا بھارت اسکیم بہت جلد شروع کرنے کا اعلان کیا جس کے تحت ایک ریاست ہر سال دوسری ریاست کا انتخاب کرے گی اور اس کی زبان اور تہذیب کو فروغ دے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک چھوٹی کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں جو اس کا طریقہ کار تیار کررہی ہے۔ تقریر کے آغاز میں مودی نے سابق وزیر اعظم اندارا گاندھی کو بھی ان کی برسی کے موقع پر یاد کیا اور کہا کہ آج کے دن ان کا جان کی قربانی دینا بھلایا نہیں جاسکتا۔

Peace, unity, harmony first condition for development: PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں